اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ فیض عام کا جلسۂ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 24 November 2018

جامعہ فیض عام کا جلسۂ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر!

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/نومبر 2018) سات گاؤں علاقہ کا مشہور و معروف ادارہ جامعہ فیض عام دیوگاؤں میں بروز پنج شنبہ بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان اجلاس ہوا، جامعہ ھٰذا کا یہ اجلاس اپنی حیثیت کا بہت انقلابی جلسہ تھا، دینی واصلاحی جلسوں کی وضعی ترتیب کے مطابق ناظم جلسہ مولانا عبداللہ قاسمی صاحب نے افتتاح کے لئے ادارہ کی ایک خوش الحان شخصیت قاری شمیم احمد کو دعوت اسٹیج دی، پھر بارگاہ رسالت میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مولانا عامر اعظمی (استاد مدرسہ ہذا) حاضر ہوئے.
بعد ازاں آمدم برسر مطلب کے حسب تقاضہ خطابت کے میدان کے ایک معتبر نام اور مشہور و مقبول دینی مرکز دارالعلوم دیوبند کی نمایاں شخصیت اور مقبول ومحبوب استاد گرامئ قدر حضرت مولانا سلمان صاحب بجنوری حفظہ اللہ لائے، اور خطابت کے وہ جوہر دکھلائے کہ اس کے اثرات سامعین کے دلوں اور جذبات تک اترتے چلے گئے، بعدہ مدرسہ ریاض العلوم گورینی کے ناظم مولانا عبد الرحیم کو دعوت خطابت  دی گئی، اور پھر دو طالب علم محمد صادق اور محمد علقمہ نے ترانۂ جامعہ پیش کیا، اور ناظم جامعہ مولانا حبیب الرحمن نے بیان کیا.
بعدہ خانوادۂ قاسمیت کے چشم و چراغ، حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب کے پوتے، مولانا محمد سفیان صاحب قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند نے اپنے پراثر بیان سے حاضرین کو انسانیت کا درس دیا، ان کو موجودہ حالات کی نزاکت کا احساس دلاکر ان سے نبرد آزما ہونے کی ترکیبیں پیش کیں، تاآں کہ دستار حفظ کا سلسلہ شروع ہوا، اور بحمد اللہ بہت ہی مختصر وقت میں مبارک ہستیوں کے ہاتھوں تقریبا ۱۱۵ طلبہ کو دستار عطا کی گئی.
واضح ہو کہ حضرت مولانا سلمان صاحب، حضرت مولانا سفیان صاحب، مولانا عبدالرحیم صاحب، مولانا حبیب الرحمن اور مفتی عاصم کمال نے ان حفاظ طلبہ کی دستار باندھ کر اعزاز بخشا.