نئی دہلی(آئی این اے نیوز 30/نومبر 2018) دارالعلوم دیوبند کو دہشت گردی کا اڈہ بتانے والے وزیر مملکت گری راج سنگھ کے بیان پر معروف عالم دین، ایم پی و رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند مولانا اسرارالحق قاسمی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے اور گری راج سنگھ کو ذہنی دیوالیہ پن کا شکار بتاتے ہوئے بیان کو واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی ایسے بدزبان وزیروں پر لگام لگائیں، ملک کا مسلمان اس قسم کے بیہودہ و بے بنیاد بیانات کو قطعی طور پر برداشت نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کی جانب سے اس قسم کے سطحی بیان کا آنا افسوسناک ہے، شاید موصوف دارالعلوم دیوبند کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ جب آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا جیسی تنظیمیں انگریزوں کی چاپلوسی میں مصروف تھیں اور ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی پلاننگ کررہی تھیں، اس وقت دیوبند ہی تھا جس نے اس ملک کی آزادی میں ہر قسم کی قربانی دی اور یہاں سے غیر ملکی تسلط کو ختم کرنے میں اہم رول ادا کیا، دیوبند اور علمائے دیوبند ہمیشہ وطن دوستی کے علمبردار رہے ہیں اور انہوں کسی بھی قسم کے خوف و لالچ سے بے پرواہ ہوکر اس ملک کو سنوارنے اور بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے.
مولانا قاسمی نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند اور وہاں سے فارغ ہونے والے علماء و فضلاء ہر دور میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہے ہیں اور آج بھی ہندوستان بھر میں اور بیرونِ ہند بھی ہزاروں فضلائے دیوبند ہیں جو وطن عزیز کا نام روشن کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گری راجن سنگھ کا بیان سراسر سیاسی اسٹنٹ ہے اور جوں جوں عام انتخابات کے دن قریب آرہے ہیں بی جے پی اور اس کے لیڈران اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کے ساتھ باہر نکل رہے اور عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں.
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت گری راج سنگھ ایک پروگرام میں شرکت کے لئے دیوبند گئے تھے جہاں انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی گروکل سے کوئی دہشت گرد نہیں نکلتا مگر بغدادی اور حافظ سعید جیسے دہشت گرد مدارس اور دارالعلوم دیوبند جیسے اداروں سے نکلتے ہیں، انہوں نے دارالعلوم کو دہشت گردی کا اڈہ بھی قرار دیا تھا۔