محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز 27/نومبر 2018) عام آدمی پارٹی نے گزشتہ دنوں سیتامڑھی میں ہوئے دنگا فساد اور اس میں 82؍سالہ زین الانصاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف 29؍نومبر 2018 کو پٹنہ اسمبلی کے سامنے ہونے والے دھرنا اور احتجاجی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اقلیتی سیل عام آدمی پارٹی (بہار) کے صوبائی سکریٹری نواز شریف ندوی نے اس کی اطلاع دی اور کہا
کہ ہمارا ملک جمہوری ہے، کثرت میں وحدت، رواداری، میل جول، آپسی محبت و بھائی چارگی اس ملک کی پہچان ہے، گنگا جمنی تہذیب ہماری مشترکہ وراثت ہے، لیکن افسوس ہے کہ کچھ شرپسند لوگ ملک کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف نے کہا کہ سیتامڑھی میں پچھلے دنوں جو فساد ہوا وہ ملک کی تاریخ پر بدنما دھبہ ہے، عام آدمی پارٹی اس طرح کی کسی بھی فرقہ واریت اور شدت پسند گروہ کے خلاف ہے، اور اسی وجہ سے جمہوری قدروں کی پاسداری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے دھرنا و احتجاجی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، نواز شریف نے سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کے ایک بیان کا حوالہ دیا، جس میں بھرے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر جمہوریہ نے کہا کہ "ملک کو ایک ایسے پارلیمنٹ کی ضرورت ہے جو بحث کرے اور فیصلے کرے، نہ کہ رکاوٹ ڈالے، ایک ایسے عدلیہ کی ضرورت ہے جو بغیر تاخیر کے فیصلے اور انصاف فراہم کرے، ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو قوم کے تئیں وقف ہو اور ان اقدار کی ضرورت ہے جو ہمیں ایک عظیم تہذیب یافتہ بنائیں“.
مسٹر ندوی نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ کا یہ بیان ملک کی موجودہ تشویشناک صورت حال کو ظاہر کرتا ہے، لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم ملک میں امن و امان اور سلامتی کی خاطر اس احتجاج کو کامیاب بنائیں.