اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم حیدراباد کے سابق شیخ الحدیث ممتاز عالم وعظیم محدث حضرت "مولاناحسیب الرحمان" صاحب قاسمی (تلمیذ رشید شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ) کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 24 December 2018

دارالعلوم حیدراباد کے سابق شیخ الحدیث ممتاز عالم وعظیم محدث حضرت "مولاناحسیب الرحمان" صاحب قاسمی (تلمیذ رشید شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ) کا انتقال!

حیدرآباد(آئی این اے نیوز 24/دسمبر 2018) مولانا صادق حسامی کی اطلاع کے بموجب ملک کی نامور دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدراباد کے سابق شیخ الحدیث ممتازعالم وعظیم محدث حضرت مولاناحسیب الرحمان صاحب قاسمی(تلمیذ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی  ؒ) کا طویل علالت کے بعد اپنے آبائی وطن بہار میں انتقال ہوگیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون،
حضرت شیخ الحدیث ملک و ملت کا ایک عظیم علمی سرمایہ تھے، جنہوں نے نصف صدی کے قریب علم حدیث کی شاندار خدمت انجام دی ہے، ملک اور بیرون ملک میں آپ کے ہزاروں شاگرد علم دین کی خدمت میں مصروف ہیں ،اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں،  حضرت مولانا کے بہت سے شاگردوں میں مولانا رضوان القاسمی ؒ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مفتی تجمل حسین قاسمی، مولانا عبد القوی (ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد) مولانا عبد الحمید حسامی، مولانا فضل الرحمن رحمانی سابق صدر مدرس دار العلوم حیدرآباد کے علاوہ دیگر علماء شامل ہیں۔
مولانا کے پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں، نماز جنازہ کشن گنج بہار میں ادا کی جائے گی، اور تدفین ان کے آبائی قبرستان ڈابر میں عمل میں آئے گی۔ ان شاء اللہ.
مزید تفصیلات کے لئےمولانا کے فرزند مولانا حافظ مظاہر الرحمن ندوی 08709297508 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.