اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امیر محترم مولانا شمشیر عالم فیضی کی صدارت میں ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا کی ایک تاریخی میٹنگ اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 28 December 2018

امیر محترم مولانا شمشیر عالم فیضی کی صدارت میں ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا کی ایک تاریخی میٹنگ اختتام پذیر!

جھارکھنڈ(آئی این اے نیوز 28/دسمبر 2018) گزشتہ 26 دسمبر بروز بدھ بوقت صبح 10 بجے بمقام انڈین پبلک اسکول للمٹیہ ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا، جھارکھنڈ کی ایک تاریخی میٹنگ عزت مآب جناب مولانا شمشیر عالم فیضی حفظہ اللہ امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر سے مقامی جمعیات اور اہم مدارس و جامعات کے ذمہ داران ، اراکین عاملہ اور اعیان و علماء پورے جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئے.
 اس میٹنگ کا آغاز جناب مولانا توحید عالم سلفی /حفظہ اللہ امیر مقامی جمعیت اہل حدیث پیپل جوڑیا کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا. اس کے بعد جناب مولانا ممتاز عالم عارفی حفظہ اللہ سرپرست ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا نے حمد و صلاۃ کے بعد میٹنگ میں موجود تمام لوگوں کے حق میں ترحیبی کلمات کہے،آپ نے ضلعی جمعیت کی گوناگوں تربیتی و دعوتی خدمات کا تعارف کرایا اور کہا کہ جمعیت کا واحد مقصد یہ ہے کہ تمام اہالیان حدیث گڈا دونوں جہاں کی سعادت مندی حاصل کر لیں، اس کے لئے یہ انہیں بیدار اور رہنمائی کرتی ہے.قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج کی یہ تاریخی میٹنگ پر سکون ماحول میں تقریبا مسلسل دو گھنٹے تک جاری رہی ہے، میٹنگ کے دوران ملک و ملت اور جماعت و جمعیت کو درپیش مسائل پر غور و خوض ہوا، کئے ایک امور پر گفت و شنید ہوئی، اور کئے ایک ایجنڈے بھی بنائے گئے، جن میں ضلع بھر کے ہر گاؤں میں اصلاحی و دعوتی پروگرام کا انعقاد  قابل ذکر ہے.
واضح رہے کہ دعوت کے تئیں لوگوں کے قلوب و اذہان میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ضلع کے ناظم محترم عزت مآب جناب مولانا معین الحق فیضی حفظہ اللہ نے دین کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں جیسے حساس موضوع پر ولولہ انگیز خطاب کیا.
موصوف کے پرمغز خطاب کی تاثیر کا یہ عالم تھا کہ حاضرین نے دین کے تئیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایک پل بھی ضائع کرنا گوارا نہ کیا اور دین کی نشر و اشاعت کے لئے روپے کی شکل میں اپنا اپنا تعاون پیش کیا اور مستقبل میں بھی دامے درمے قدمے سخنے مدد کرنے کی قسمیں کھائی.
اخیر میں میٹنگ کے صدر جناب مولانا شمشیر عالم فیضی حفظہ اللہ امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا کا نصیحت آمیز و پر مغز خطاب ہوا، جس میں انہوں نے کتاب و سنت اور تجربات و مشاہدات کی روشنی میں حاضرین کو خطاب کیا اور اس بات کی نصیحت کی وحدت و اجتماعیت کو تھامے رکھیں، کبھی بھی افتراق و انتشار کے شکار نہ بنیں، اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے، منجملہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا کی آج کی یہ میٹنگ ہر ناحئے سے کامیاب رہی، رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ افراد جمعیت کے تعاون کا بہترین بدلہ دے اور ذمہ داران جمعیت و جماعت کو اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دینے کی توفیق دے. آمیـــن