اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: مدرسة الاصلاح میں تکمیل حفظ قرآن پاک کی تقریب منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 26 December 2018

سرائے میر: مدرسة الاصلاح میں تکمیل حفظ قرآن پاک کی تقریب منعقد!

مبشر اسد اصلاحی
ـــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز26/دسمبر 2018) آج مدرسة الإصلاح سرائے میر کے شعبہ حفظ میں تین طلبہ بالترتیب سمیع اسد ابن اسدالرب طوی، سیف اللہ ابن عبد اللہ اسرولی، محمد مہتاب ابن قیام الدین بیناپارہ کے تکمیل حفظ قرآن مجید کے موقع پر ایک پر رونق دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق صدر مدرس جناب مولانا سرفراز احمد ندوی مدنی نے اپنے مختصر خطاب میں اساتذہ،
طلبہ اور سرپرست حضرات کی حوصلہ افزائی کی اور آج کے مادہ پرستی کے دور میں حفظ قرآن مجید کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، نیز طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج الحمد سے لیکر الناس تک سینوں میں محفوظ ہے اسی طرح اس کو آگے بھی محفوظ رکھنا۔
اخیر میں بچوں کے استاذ جناب قاری جنید صاحب کی  شبانہ روز محنت کو سراہا اور اس کے بعد انہیں کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا.
اس دعائیہ مجلس  میں سرپرست و مہمانوں کے علاوہ مدرسے کے اساتذہ نے شرکت کی، جس میں صدر مدرس جناب مفتی سیف الاسلام صاحب، قاری سالم صاحب، قاری عتیق الرحمان صاحب، جناب ابو فہد اصلاحی ندوی صاحب اور رشاد احمد اصلاحی کے نام قابل ذکر ہیں.