اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں 17/جنوری کو تکمیل حفظ قرآن پاک کی تقریب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 16 January 2019

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں 17/جنوری کو تکمیل حفظ قرآن پاک کی تقریب!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/جنوری 2019) مسجد نذیر مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں۱۷/ جنوری ۲۰۱۹ء مطابق  ۱۰ جمادی الاولی ۱۴۴۰ھ بروز جمعرات بوقت صبح ساڑھے دس بجے تکمیل وتحفیظ قرآن کریم کا نورانی پروگرام منعقد ہوگا.
قرآن کریم نے ھدایت کی روشنی سے تاریک دنیا کو منور و درخشاں کردیا، دل کی ظلمتوں کو کافور کرکے آئینہ بنادیا، گمراھوں کو ہدایت کا روشن چراغ ملا، بقول شاعر؛
اتر کر حرا سے سوے قوم آیا
اوراک نسخہ کیمیاء ساتھ لایا
اللہ تعالی نے قیامت تک کی انسانیت کیلیے قرآن کریم کے اک اک پارے و سورتوں و آیتوں وحروف کو ماہ تاباں بناکر نازل فرمایا ہے، اس کو پڑھنا و پڑھانا، سیکھنا اور سکھانا، سمجھنا اور سمجھانا باعث برکت و رحمت وھدایت ونجات ہے.
اللہ رب العزت کا بہت بڑاکرم و فضل و انعام و احسان ہے کہ قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری خوداس نےلیا ہے، اس لیے جس کاتعلق بھی قرآن کریم سے ہوجائے گا، وہ اللہ کی حفاظت میں آجائے گا، مدارس ومکاتب و مراکز دینیہ و مساجد وخانقاہیں اور علماء وحفاظ وطلباء واساتذہ سب کی حفاظت کا انتظام غیب سے ہوتا ہے.
مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر کے شیخ الحدیث وناظم اعلی ومرکزی خانقاہ شاہ ابرارپھولپور کے میرکارواں پیر طریقت حضرت مولانا و مفتی شاہ احمداللہ صاحب کی قیادت وسیادت میں  تکمیل حفظ قرآن کی روحانی ونورانی مجلس کا انعقاد چوبیس طلباءکرام کے حفظ قرآن کی دولت سے سرفراز ہونے پر ہوگا اور اس موقع پر ناظم اعلی صاحب دامت برکاتہم کی گرانقدر نصیحتوں اور دعاؤں سے مستفید ومستنیر ہونے کا انمول لمحہ حاصل ہوگا. ان شاءاللہ تعالی
قرب وجوار اور اطراف واکناف کے نوجوانان اسلام وفرزندان توحید سے گزارش ہےکہ پروگرام میں  مثل دیوانہ پروانہ وار شریک ہوں اور کتاب ربانی وکلام یزدانی سے فیضیاب ہوکر اپنے دلوں کو منور ودرخشاں فرمائیں.
اسماء گرامی حفاظ کرام
(۱)محمدارسلان بن سعوداحمد    کٹولی کلاں
(۲)محمدصابربن مفتی عبدالعظیم فتن پور
(۳)زین الدین  بن عرفان احمد کجراکول
(۴)اسیدارقم بن مولاناعبدالستارصاحب لکھیم پور
(۵)ابوحذیفہ بن محمدفیصل    کنورہ
(۶)محمدسعد بن شہزادعالم   سرایمیر
(۷)محمدعثمان بن انیس احمد  بیناپارہ
(۸)محمدذیشان بن عبدالمنان سجنی
(۹)محمدعثمان بن   ابوطالب    ڈمری
(۱۰)محمدکیف بن محمدشہزاد  سونبھدر
(۱۱)محمداظفر بن ندیم احمد  مسلم پٹی
(۱۲)محمدشارب بن ارشاداحمد  دونہ
(۱۳)محمدحمدان بن  خلیق الزماں  سرایمیر
(۱۴)عزیرعالم بن  تسیع الدین اساڑھا
(۱۵)محمدصابر بن  عتیق احمد  نیاوج
(۱۶)ابومعاذ  بن  محمدشاھد  پھولپور
(۱۷)محمدعمیر  بن  عزیزالرحمن  جگدیشپور
(۱۸)محمدشارب  بن  محمدشاھد  کھٹہنہ
(۱۹)محمدراغب  بن محمدعثمان   سرایمیر
(۲۰)محمدآصف بن ابوالکلام   دیوریا
(۲۱)محمدکامران  بن پرویزعالم  پرواں
(۲۲)محمدضیاء  بن  شہزادعالم  سرایمیر
(۲۳)سیف اللہ  بن  پرویزعالم  ارریہ
(۲۴)محمدارشد  بن اظھرالدین  پورنیہ