اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ بیت المعارف الہ آباد کے ناظم صوفی عبدالمجیب کاانتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 12 January 2019

مدرسہ بیت المعارف الہ آباد کے ناظم صوفی عبدالمجیب کاانتقال!

مرحوم انتہائی نیک صالح صوم وصلوہ کے پابند تھے.

فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پریاگ راج(آئی این اے نیوز 12/جنوری 2019) شہر الہ آباد کا معروف ادارہ مدرسہ عربیہ بیت المعارف کے ناظم اعلی صوفی حافظ عبدالمجیب کا جمعرات کے دن ۱۱ بجے انتقال ہوگیا، انا للہ وانا ایہ راجعون. مرحوم تقریبا ۸۵ سال کی عمر میں اس دارفانی سے دارآخرت کی طرف کوچ کر گئے، مرحوم انتہائی نیک صالح صوم وصلوہ کے انتہائی پابند تھے، مدرسہ بیت المعارف کی مسجد میں تقریبا چالیس سال تک امامت کے فرائض انجام دئیے، مدرسہ بیت المعارف کی بنیاد میں
شیخ طریقت مولاناقمرالزمان الہ آبادی کے ساتھ شریک رہے اور بنیاد سے لے کر مسلسل  پینتالیس سال ناظم اعلی کے عہدہ پر فائز رہے، انتہائی سادہ مزاج ملنسار انسان تھے، مرحوم کو عشاء کی نماز کے بعد کثیر تعداد میں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا، ان کی اچانک وفات سے علمی حلقوں میں گہرے رنج  کا اظہار کیا گیا.
ملک کے مشہور صوفی بزرگ مولانا قمرالزمان الہ آبادی نے مرحوم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا،اور پسماندگان کو صبرجمیل کی تلقین کیا،  پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں