اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ادارہ ناصر الامت میں یوم جمہوریہ کا پروگرام منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 27 January 2019

ادارہ ناصر الامت میں یوم جمہوریہ کا پروگرام منعقد!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کھیکڑہ/باغپت(آئی این اے نیوز 27/جنوری 2019) قصبہ کھیکڑہ کے مدرسہ ادارہ ناصر الامت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر طلبا نے پروگرام پیش کیا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ عبد المؤمن صاحب امام و خطیب بلال مسجد نے شرکت فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض مفتی محمد رضوان صاحب قاسمی نائب مہتمم مدرسہ ھذا نے انجام دیئے، مجلس کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور ھدیہ نعت پیش کرکے کیا گیا، طلبا نے بڑا ہی خوبصورت انداز میں پروگرام پیش کیا جس میں مکالمہ تقریر اور نعت پیش فرمائی، بعدہ علماء کرام نے ھندوستان کی تاریخ پر روشنی ڈالی.
 مولانا محمد نوشاد صاحب نے کہا کہ اس ملک کی بقاء و وجود میں مسلمان اور علماء کی بے شمار قربانیاں ہیں،  مولانا محمد راحیل مفتاحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس اسلامیہ اس ملک میں خدا کی دین ہے اور ان مدارس کا اس ملک پر بے پناہ احسانات ہیں جن کا بدلہ یہ وطن تاقیامت نہیں چکا سکتا، اسی طرح دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا.
مجلس کا اختتام حافظ عبد المؤمن صاحب کی رقت آمیز دعاء پر ہوا، اس موقع پر مولانا نوشاد صاحب ماسٹر ابرار صاحب و دیگر اساتذہ و اہل بستی موجود رہے.