دارالعلوم نظامیہ میں یوم جمہوریہ کا پروگرام منعقد.
طلباء اور طالبات نے بڑا ہی خوبصورت انداز میں پروگرام پیش کیا جس میں مکالمہ تقریر اور نعت پیش فرمائی، بعدہ علماء کرام نے ھندوستان کی تاریخ پر روشنی ڈالی.
مولانا محمد جاوید قاسمی کارگزار مھتمم نے کہا کہ اس ملک کی بقاء و وجود میں مسلمان اور علماء کی بے شمار قربانیاں ہیں، مھمان خصوصی مولانا محمد علی نعیم رازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس اسلامیہ اس ملک میں خدا کی دین ہے اور ان مدارس کا اس ملک پر بے پناہ احسانات ہیں جن کا بدلہ یہ وطن تاقیامت نہیں چکا سکتا.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے جہیز وغیرہ معاشرتی بیماریوں کو بھی ختم کرنے یی درخواست کی اور حاضرین سے عھد بھی کرایا.
مجلس کا اختتام مولانا محمد علی نعیم رازی صاحب کی رقت آمیز دعاء پر ہوا.
اس موقع پر پرنسپل عزیزالرحمان پردھان، قاری محمد اسلم، قاری عظیم احمد، قاری ابرار، حافظ شفقت، مجیب الرحمان و دیگر اساتذہ و اہل بستی کثیر تعداد میں موجود رہے.