اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: رشاد مورل ہائی اسکول کے سالانہ جلسہ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 January 2019

اعظم گڑھ: رشاد مورل ہائی اسکول کے سالانہ جلسہ کا انعقاد!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14جنوری 2019) بچوں کا ذہن موم کے مانند ہوتا ہے انہیں جس سانچے میں ڈھالا جائے وہ ویسا ہی تیار ہوگا اس لئے ضرورت ہے اس بات کہ ہم اپنے بچوں کی ابتدائی تعلیم دینی ماحول میں دلائیں تاکہ وہ ڈاکٹر بنے تو مسلمان ڈاکٹر بنے، انجنئر ہو، خواہ کسی بھی میدان میں ہو، مسلمان پروفیشنلسٹ ہو، اسلامی ماحول میں تعلیم کی جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جسے جامعۃ الرشاد کے تمام شعبے روز اول سے بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور انہیں مستقبل میں مقابلہ جاتی امتحانات میں تیاری کرنے کی ترغیب دی
اور خواہش ظاہر کہ ہمیں جامعہ میں ماہر اساتذہ کی نگرانی میں کوچن سینٹر کھولنے کی ضرورت ہے جس سے ہم قوم کے ان طلبہ کو پڑھا سکیں جو صلاحیت کے باوجودکسی مالی دشواری کے سبب تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی ہم انہیں بہتر ماحول دے سکیں، مذکورہ خیالات کا اظہار صدر جلسہ مولانا عامر رشادی مدنی نے رشاد مورل ہائی اسکول کے سالانہ جلسہ میں کیا۔
اس موقع پر رشاد مورل ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات کی جانب سے جامعہ وسیع صحن میں علمی، ادبی، دینی، ثقافتی اور مختلف قسم کے پروگرام پیش کیا گیا تاکہ بچوں میں تعلم کے ساتھ مافی الضمیر کی ادائیگی کا شعور پیدا ہو اور زمانہ کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر قدم بہ قدم چل سکیں، اللہ کے فضل سے رشاد مورل ہائی اسکول اپنی راہ پر پوری کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔
اس تعلیمی مظاہرہ کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا، طلبہ نے نعت رسول اور عربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریر اور مکالمہ پیش کئے، چند احادیث اور سورتوں کا ترجمہ اور تفسیر پیش کیا، جس میں حسن معاشرت اور آپسی بھائی چارہ اور اتحاد و اتفاق کی دعوت دی گئی ہے، جسے سامعین نے بڑی خاموشی سے سنا، دینی و عصری مظاہرہ کا حسین سنگم اپنی منزل طے کرتا ہوا طلبہ کے جوڈو کراٹے کے مظاہرہ سے اختتام پزیر ہوا، اخیر میں مینیجر رشاد مورل اسکول طلحہ رشادی نے سرپرتوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعبہ کی ترقی و کامیابی کی روداد پیش کی۔