لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/جنوری 2019) لال گنج تحصیل کے صدر گیٹ کے سامنے سحر ہیلتھ سینٹر میں مفت طبی جانچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں دوا کی مشہور کمپنی سپلا سے انجنی سنگھ اور ٹی بی چیسٹ کے مشہور معالج ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی نے تقریباً 95 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور صلاح کے ساتھ دوا بھی تقسیم کیا.
ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی نے وہاں موجود مریضوں سے کہا کہ دمہ کے مریض سردی کے اس موسم میں ٹھنڈی اشیاء بالکل ہی نہ استعمال کریں اور ساتھ ساتھ گرم اور اونی کپڑوں کو پہنیں، پان و سیگریٹ نوشی سے بچیں.
اس موقع پر محمّد عاطف، کامران، پرمود، سنجنی گپتا، برکت علی، اجیت کمار موجود تھے.