اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہوم گارڈ سے دو شرابی الجھے، موقع پر پہنچی پولیس!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 20 January 2019

ہوم گارڈ سے دو شرابی الجھے، موقع پر پہنچی پولیس!

ارشد خان
ــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 20/جنوری 2019) مہولی تھانہ حلقہ کے قصبہ مہولی چوراہے پر گزشتہ رات ایک بجے گشت کے دوران دو ہوم گارڈ سے دو شرابی نوجوان الجھ گئے، اطلاع پاکر موقع پر مقامی پولیس پہنچی،  دونوں نشے میں چور نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے پر لے آئی، جہاں آج صبح دونوں کو چھوڑ دیا گیا.
خبر کے مطابق قصبہ مہولی کے بس اسٹینڈ چوراہے پر ہوم گارڈ سریندر اور رام للت رات میں گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران دو نوجوان بائک سوار ان کے پاس پہنچ کر کسی بات کو لے کر تکرار کرنے لگے، دونوں نوجوان ہومگارڈوں سے ہاتھا پائی کرنے پر آمادہ ہو گئے، ہوم گارڈوں کے مطابق دونوجوان شراب کی نشہ میں چور تھے، اطلاع پاتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی، اور نوجوانوں کو حراست میں لے کر جانچ پڑتال شروع کر دی، دونوں نوجوانوں کو رات میں تھانے پر لے آئے اور صبح میں چھوڑ دیا گیا، ایک نوجوان اپنے کو آرمی جوان بتا رہا تھا، شرابی نوجوانوں کو بغیر کاروائی کئے چھوڑ دیے جانے پر  ہوم گارڈوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے، اسکے بارے میں ایس ایس آئی موتی چند سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نےکہا کہ شرابیوں سے ڈیوٹی پر تعینات ہوم گارڈوں سے الجھنے کی تصدیق نہیں ہوئی اس لئے شرابیوں کو چھوڑ دیا گیا.