اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سعودی عرب میں اعظم گڑھ کے تین آدمیوں کا قتل، رکن اسمبلی نفیس احمد اعظمی نے ھندوستانی وزیر خارجہ کو خط بھیج کر کیا انصاف کا مطالبہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 16 January 2019

سعودی عرب میں اعظم گڑھ کے تین آدمیوں کا قتل، رکن اسمبلی نفیس احمد اعظمی نے ھندوستانی وزیر خارجہ کو خط بھیج کر کیا انصاف کا مطالبہ!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/جنوری 2019) ضلع اعظم گڑھ کے تین افراد کا سعودی عرب میں قتل کردیا گیا جس کو لیکر سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر حولدار یادو، گوپال پور کے رکن اسمبلی نفیس احمد اعظمی نے مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ ضلع افسر سے ملے، اور ھندوستان کی وزیر خارجہ محترمہ سوشما سوراج کو لیٹر لکھ کر آگاہ کراتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، لیٹر میں لکھا گیا کہ فوراً سعودی سرکار سے بات کر کے مقتول کو انصاف دلایا جائے اور مجرمین کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے.
واضح ہو کہ سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں تین ھندوستانیوں کی لاش ملنے سے کھلبلی مچ گئی، تینوں گزشتہ دس دنوں سے غائب تھے، جن کا تعلق اعظم گڑھ سے تھا، جس میں شفقت ولد شمس الضحٰی اور شمیم ولد شمس الضحی تھانہ روناپار کے زمین رسول پور، اور فیاض احمد ولد مسعود مرحوم تھانہ جین پور کے باسوپار سے تھے.
بتایا جا رہا ہے تینون کئی سالوں سے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں مقیم تھے، گزشتہ تقریباً دس دنوں سے تینوں غائب تھے، جس کو سعودی پولیس اور انڈین ایم بی سی سمیت سبھی ہندوستانی بھائی تلاش کرنے میں مصروف تھے، گزشتہ دیر رات ان کی لاش کو پولیس نے برآمد کیا، اس سلسلے میں بتایا جا رہا ہے کئی سعودی افراد گرفتار ہیں.