رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
لوہارہ/باغپت(آئی این اے نیوز 13/جنوری 2019) ضلع باغپت کے موضع لوہارہ امین نگر سرائے میں تین روز سے جاری جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا کیمپ آج اپنے اختتام کو پہونچا، کیمپ میں شریک روورس اور اسکاؤٹ نے زبردست کرتب کے مظاہرہ کیے اور ٹریفک قانون اور صفائی مہم وغیرہ کے عنوان سے کئی طرح کے پروگرام پیش کیے، اس موقع پر تشریف لائے مہمانوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا.
مولانا محمد ھارون صاحب مہتمم مدرسہ ھذا نے جمعیۃ علماء ھند کے عہداران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کیمپ منعقد کرایا ،اور شریک بچوں سے کہا کہ ابھی یہ شروعات ہے جس کو آپ حضرات کو روزانہ عملی مشق بھی کرنی ہے، حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے کہا کہ سب سے زیادہ قابل مبارکباد قائد ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ہیں جنہوں نے اس اسکاؤٹ کے مشن کو پروان چڑھانے میں دل و جان سے رات دن محنت کررہے ہیں اور قوم و ملت کے نوجوانوں کو صحیح لائن پر لا رہے ہیں، چیئرمین مانگے رام یادو نے کہا کہ تم لوگ جس تنظیم سے جڑے ہو یہ عالمی سطح کی تنظیم ہے اس لیے اس سے جڑ کر سماج سیوا کرنے کی فکر اور جزبہ اپنے اندر پیدا کرو، قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم فریدیہ بڑوت نے کہا کہ تم لوگ اس کو یہی تک مت چھوڑدینا بلکہ اس کی روزانہ پابندی سے اس کو برابر کرو اور اس سے جڑ کر اپنے اندر کچھ کرنے کا جزبہ پیدا کرو.
آخر میں مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے بھی خطاب فرمایا اور حضرت والا ہی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.
اس موقع پر قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت، حافظ محمد لیاقت صاحب صدر جمعیۃ یوتھ کلب تحصیل بڑوت، مولانا محمد واصف ٹرینر بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ، محمد آصف صاحب ،مولانا حسین صاحب مہتمم مدرسہ فیض العلوم امین نگر سرائے، مولانا ضمیر حسن صاحب، مولانا محمد زاھد صاحب، مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ وغیرہ موجود رہے.