اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: والدین بچیوں کو اپنی جائیداد کا حق ادا کریں: مولانا محمد حسان قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 3 February 2019

والدین بچیوں کو اپنی جائیداد کا حق ادا کریں: مولانا محمد حسان قاسمی

حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 3/فروری 2019) آج ہمارا معاشرہ اتنا بگڑ چکا ہے کہ  ہم قرآن اور حدیث کی بتائی ہوئی باتوں کو بھول بیٹھے ہیں، شریعت میں جائیداد تقسیم کے جو احکام بتاۓ گئے ہیں اس پر ہم بالکل عمل پیرا نہیں ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے قصبہ مہولی واقع
جامع مسجد سے جمعہ کے روز حضرت مولانا محمد حسان قاسمی ‌نے اپنے خطاب میں کیا، انھوں نے کہا کہ ہم اپنی جائیداد میں  لڑکیوں کا حصہ تقسیم ہی نہیں کرتے ہیں، اور یہ دلیل دیتے ہیں کہ لڑکیوں کی پڑھائی لکھائی اور شادی بیاہ میں ہوۓ خرچ سے ان کے جائیداد کا حق  ادا ہو گیا ہے، حالانکہ لڑکوں کے پڑھائی لکھائی شادی بیاہ میں بھی وہی خرچ کیا جاتا ہے، لیکن انہیں جائیداد میں حق بھی دیا جاتا ہے، ایسی منفی سوچ اور بے ہودہ دلیلیں انہیں جہنم کی طرف کھینچ کر لے جاتی ہیں۔
حضرت مولانا نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو لڑکیوں سے جائیداد میں ان کے حقوق کی معافی کرالیتے ہیں، یہ بھی گناہ ہے، ہونا یہ چائیے کہ شریعت نے جو حقوق لڑکیوں کے جائیدا میں بتاۓ ہیں اسے دے دینا چاہیے، بعد میں لڑکی اپنی خوشی اور رضا مندی کے ساتھ اسے واپس لوٹا دے کوئی حرج نہیں ہے، شریعت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر والدین کو یہ خدشہ ہو کہ ان کے نہ رہنے پر ان کے بیٹے بچیوں کو انکے حقوق سے محروم رکھیں گے تو انہیں اپنے رہتی زندگی میں ہی بچیوں کو جائیداد میں انکا حق دے دینا چاہیے۔
حضرت مولانا قاسمی نے کہا کہ معاشرے کے لوگوں کو شریعت کے مطابق علماء کرام سے حقوق کے ادائیگی کی معلومات کرنا اہم فریضہ ہے، لڑکیوں کو جائیداد میں ان کے حقوق نہ دینا حرام  اور گناہ ہے، آج ہمارہ معاشرہ اس برائی میں اس قدر گھل چکا ہے کہ علماء کرام سے شریعت کی نظروں میں لڑکیوں کے حقوق کی ادائیگی  کے کیا طریقے بتائے گئے ہیں اسے پوچھنا اور سمجھنا ہم گراں سمجھتے ہیں، اس گناہ عظیم اور حرام کام  سے بچتے ہوۓ ہی ہم اپنی آخرت کی زندگی کو سنوار سکتے ہیں ورنہ اللہ کے سامنے منھ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔