اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جونپور: نقاب پوش عورت کا دن دہاڑے گولی مارکر قتل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 13 February 2019

جونپور: نقاب پوش عورت کا دن دہاڑے گولی مارکر قتل!

جون پور(آئی این اے نیوز 13/فروری 2019) شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے عمران گنج بازار کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر منگل کی دوپہر سر راہ نقاب پوش بدمعاشوں نے آٹو رکشہ سے شاہ گنج جا رہی ایک نقاب پوش مسلم خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا، واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش دیگر سواریوں کو دھمکی دیتے ہوئے فرارہو گئے، سرراہ ہوئی اس واردات سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کثیر تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے، اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ کر خاتون کی شناخت کرانے کی کوشش کی، گھنٹوں کی مشقت کے بعد خاتون کی شناخت بھڑکڑہاں گاؤں رہائشی کے طور پر ہوئی، خاتون کا کچھ روز پہلے ہی اپنے شوہر سے طلاق ہوا ہے، پولیس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق کھیتا سرائے قصبہ سے ایک نقاب پوش مسلم خاتون آٹو رکشہ پر سوار ہو کر شاہ گنج جانے کیلئے نکلی، آٹو ڈرائیور رمیش ولد شری رام ساکن کلاں پور کے مطابق وہ آٹو رکشہ لیکر شاہراہ کے اسرہٹا گاؤں کے قریب پہنچا تھا تبھی موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے نظر انداز کر رکشہ کو منزل کی جانب بڑھا دیا، بتاتے ہیں کہ مجڈیہہ کے قریب پہنچنے پر کچھ مسافر اترنے لگے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار دونوں بدمعاش پہنچے اور خاتون کو نشانہ بنا کر کئی فائر کر دیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی، ادھر واردات کے ہوتے ہی بدمعاش اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے، بدمعاشوں کے جاتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی، اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج کوتوالی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور پوچھ گچھ کرتے پوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، ادھر خاتون کی شناخت کراتے ہوئے کافی مشقت کے بعد شناخت کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے بھڑکڑہاں گاؤں رہائشی منان احمد کی اہلیہ عرفانہ بانو کے طور پر ہوئی، جانچ کے دوران پولیس نے بتایا کہ خاتون کا شوہر عرب ملک میں نوکری کرتا ہے اور کچھ روز قبل ہی اس نے اپنی بیوی کو طلاق دیا ہے، خاتون کا میکہ ضلع اعظم گڑھ کے تھانہ حلقہ پھولپور کے موضع بیسیکھا ہے، اطلاع ملتے ہی خاتون کے اہل خانہ، بھائی، اس کی ماں اور موضع کے سابق پردھان و موجودہ پردھان  کے علاوہ گاؤں کے بہت سارے لوگ کوتوالی شاہگنج پہنچ کر لاش کی شناخت کی، پولیس نے معاملے میں رپورٹ درج کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع پر بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔