اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ووٹ کا صحیح استعمال وقت کا تقاضہ ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 31 March 2019

ووٹ کا صحیح استعمال وقت کا تقاضہ ہے!

ازقلم: محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
             9358163428
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جمہوری ملک میں ووٹ ایک آئینی حق ہے اور یہ حق کسی مخصوص جماعت یاکسی قوم وقبیلہ یا کسی منفرد طبقہ ومذہب کا حق نہیں ہے بلکہ یہ حق ہر اس شہری کا ہے جو 18سال کی عمر کو عبور کرگیا ہے گویا جمہوری ملک ہندوستان میں بسنےوالےہر بالغ مرد وعورت کا ووٹ یکساں حق ہے.
جمہوری نظام میں ووٹ ہی سب سے بڑی طاقت ہے ، اور یہ بھی ایک عجیب اتفاق ہےکہ جمہوری نظام میں چاہے امیر ہو یا غریب پڑھا لکھا ڈگری یافتہ ہو یا پھر جاہل ان پڑھ گوار سب کے ووٹ کی حیثیت و قیمت برابر ہے امبانی ایڈانی کے ووٹ کی جتنی قیمت ہے یامودی ومنموہن کے ووٹ جو ویلو ایک عام جھوپڑی میں رہنے والے شخص کے ووٹ کی بھی اتنی ہی قیمت وحیثیت ہے.
جمہوری نظام کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ الیکش ، ووٹ اورووٹر ہی کسی کسی نیتا،لیڈر یاپارٹی کو شکست سے دوچار کرکے لمحوں میں عرش سے فرش پر پہنچا سکتے ہیں
جمہوری نظام کسی پارٹی یا لیڈر کو سبق سکھانےکا،  اپنی طاقت کا احساس دلانے ، اورجامع انقلاب برپا کرنے کا بہترین طریقہ اور درست راستہ ہے اسلئے ضرورت اس بات کی ہے اپنے ووٹ کی اہمیت سمجھتے ہوئے اس کا صحیح اور برمحل استعمال کی نہ صرف کوشش کریں بلکہ اس کے لئےبیداری اور غفلت ولاپرواہی سے بچنے کی تحریک چلانا تاکہ، اور کسی بھی طرح اس کو ضائع ہونے سے بچانا آپ کی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ آپ کا قومی فریضہ بھی ہے
    اس وقت ملک عزیز جن حالات سے گزر رہاہے ہمارا جمہوری نظام جن خطرات سےدوچار ہے ہندوستان کا ہر باشعور انسان اس سے اچھی طرح واقف ہے
   اس لئے ملک کے ہر باشندے اور خصوصامسلمانوں سے اس بات کی اپیل والتماس ہے کہ اپنے ووٹ کا صحیح جگہ پر درست استعمال کریں پوری ہوشمندی اور دوراندیشی کا مظاہرہ کریں پارٹی یا لیڈر کے انتخاب میں معمولی چوک بھی آپ کے ملک، آپ کی تہذیب ،مذہب وکلچر سب کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے.
    یادرکھیں کہ یہ موقع پھر آپ کو پانچ سال بعد ہی آپ کو میسر آسکتاہے تب حالات کیاہوں قبل از وقت کچھ نہیں کہاجاسکتا
 آپ کے پاس ووٹ ایک امانت ہے اسے پوری دیانت داری کے ساتھ اداکریں
تجربہ بتاتاہے کہ ووٹ کے حوالے سے ہندوستان کا مسلمان سب سے زیادہ غفلت ولاپرواہی کا شکار ہے ایک بڑا طبقہ تواسے  محض دنیاوی امور سے تعبیر کرکے اس سے ہمیشہ کنارہ کشی اختیار کرتاہے لیکن فقہاء کرام نے اس بات کی صراحت فرمائی ہے کی ووٹ کی حیثیت کم از کم شہادت کی تو ہے ہی اور شہادت کا ادا نہ کرنا یا کتمانِ شہادت شرعی نقطہ نظر سے ایک جرم ہے.