اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہدیۂ تبریک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 March 2019

ہدیۂ تبریک!

از قلم: احتشام الحق مظاہری
ـــــــــــــــــــــــــ
شعرو شاعری، احساسات و شعور کہ ترجمانی جذبات و خیالات کا اظہار اور روح کی بالیدگی و توانائی کہ وہ آخری منزل ہے جس میں قدم رکھنے کے بعد ہی ناسوتی انسان لاہوتی اور جبروتی دنیا کا چشمۂ بصیرت سے مشاہدہ کرنے لگتا ہے اور گرد و پیش کے حالات، مضراب بن کر جس قدر تارِ نفس کو چھیڑتے ہیں اسی قدر نوع بنوع مضامین، نغمہ و آہنگ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور مضامین و افکار کی لامحدود وسعتیں، شعری قالب میں سمٹ جاتی ہیں شاعر کا دل و دماغ موردِ الہام بن جاتا ہے آمد ہی آمد اور ، ورود ہی ورود ہوتا ہے آورد و تکلفات کی گنجائش نہیں رہتی، اس منزل میں پہنچ کر ایک شاعر فقط خیالی دنیاں کا انسان بن کر نہیں رہتا بل کہ ایک بامقصد داعی کی حیثیت و شخصیت حاصل کرلیتا ہے جو کچھ کہتا ہے بے تکان کہتا ہے اور کہتا ہی چلا جاتا ہے.
ایسے ہی ہمارے ممدوح فی البدیہ شاعر اسلام، قادر الکلام، وسیع الخیال الحاج حضرت مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی استاذ جامعہ مظاھر العلوم وقف سہارنپور جن کو ربّ کریم و وہاب عظیم کی بارگاہ فیاض سے گلشنِ علم و ادب اور چمنسانِ بیان و تبیان کے ہر ہر گوشہ کی سیر و معرفت حاصل ہے، حضرت والا حمد و نعت کے مشہور زمانہ شاعر ھیں اور( 100  سو) سے زائد مجموعہ کلام شائع ہوکر مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اب تک جو کلام نظر سے گزرا بہت خوب ہے جولانئ قلم اور طبع رسا نے خوب خوب جوہر دیکھائے ہیں.
مذکورہ 100 مجموعہ کلام سے منتخب شدہ کتاب طباعت کے تمام مراحل سے گزر کر ایک حسین گلدستہ بنام "گلدستۂ ولی" منظر عام پر آچکی ہے جو آپ حضرات کی نظر نواز ہے جس کا رسم اجرء بحمد اللہ تعالی ( بتاریخ 28 فروری بروز جمعہ بعد نمازعشاء بمقام محمود حال دیوبند )  عمل میں آیا.
مجھے امید ہے کہ ارباب ذوق حضرت مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی دامت برکاتہم العالیہ کے  اس شعری مجموعہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے.
میں مرتب موصوف اور اپنے تمام رفقاء کو گلدستۂ ولی کی ترتیب اور حضرت والا کے 100کتابوں سے ناصحانہ اور بامعنی اشعار کے حسین انتخاب پر تہہِ دل سے مبارک باد نیک جزبات و خواہشات  پیش کرتا ھوں کہ انہوں تمام شاگردانِ و رفقائے ولی کی طرف سے ایک فرض کفایہ ادا کیا ہے اور انتہائی احسن طریقہ سے اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں کوشاں رہے، اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور حضرت والا کی اس خدمت کو شرف قبولیت عطافرمائے اور انکے فیض کو تادیر جاری و ساری رکھے، خدائے برتر و بزرگ اس کتاب کو قبولیت و دوام عطا فرمائے  آمین، وما ذالک علی اللہ بعزیز.