اقرأ پبلک اسکول بالاگنج میں سالانہ انعامی جلسہ کا انعقاد۔ انعامات کی تقسیم.
عطاء الرحمن
ــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 28/مارچ 2019) تعلیم قوموں کی ترقی کے لیے نسخہء کیمیا ہے کسی بھی صحتمندانہ اور صالح سماج کی تشکیل کے لیے اس کے افراد کی تعلیم و تربیت کا عمل بنیادی ضرورت ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے بچے دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ عصری علوم میں ماہر بنیں اس فکر مندی کے ساتھ ہمیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا چاہیے اقرء پبلک اسکول لکھنو کا وہ منفرد ادارہ ہے جہاں بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کی معیاری تعلیم کا نظم ہے اور بچوں کی تربیت پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے جو وقت کی اہم ضرورت اور قابل تحسین عمل ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلائیں تاکہ وہ ملک و ملت کے لئے مفید ثابت ہوں، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسیر دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو نے کیا وہ اقرا پبلک اسکول بالا گنج میں منعقد سالانہ انعامی تقریب سے خصوصی خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ نصاب تعلیم ایسا ہونا چاہیے جس سے انسانیت سازی کا کام ہو ہمیں اپنا نظام تعلیم ان تعلیمات کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے جو وحی الٰہی سے حاصل ہوتی ہے اسلئے نصاب تعلیم کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، مولانا نے کہا کہ جب ہماری اولادیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گی تو انکو عزت وسرخروئی کیساتھ بلند مقام حاصل ہو گا.
انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں سے کہا کہ ہمیں آباد ہونے کے لیے قرآن و سنت پر عمل کرنا ہوگا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں ۔
مولانا صہیب حسینی ندوی نے کہا کہ ماں کی گود بچے کا پہلا مدرسہ ہے ماں کا مقام بہت بلند ہے جب ماں نیک سیرت و کردار کی حامل ہوتی ہے تو اس گھر کا بچہ ضرور اچھا ہوتا ہے اس لئے ماؤں کو چاہیے کہ وہ حضرات صحابیات کی سیرت کو اپنائیں اور بچوں کی قدر کرتے ہوئے اپنے اندر تڑپ پیدا کریں اور بچوں کی دینی ذہنی فکری اور اخلاقی تربیت کریں حلال و حرام کو واضح طور پر سمجھائیں اس سے آپکے بچے تعلیم کے ساتھ شرافت ادب اور تہذیب میں نمایاں و ممتاز مقام حاصل کریں گے اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے
قبل اقرء پبلک اسکول کے طلباء و طالبات نے قابل تعریف تعلیمی و تربیتی پروگرام پیش کیا
اور نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو علماء و معززین کے بدست انعامات سے نوازا گیا۔
مدرسہ کے چیئرمین سید رافع حسینی نے کہا کہ مسلمانوں کو جدید تعلیم اپنانے کی ضرورت ہے اس اسکول میں قرآن مجید کی عمدہ تعلیم کے ساتھ دینی ماحول اور اسلامی مزاج کے مطابق انگلش میڈیم تعلیم کا اعلی نظم ہے
نظامت کے فرائض مولانا محمد حبیب حسینی ندوی نے انجام دئیے۔
اس موقع پر مفتی محمد علی ندوی استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء۔ مولانا سلطان الھدی ندوی مھتتم معھد دارالعلوم ندوۃ العلماء۔ مولانا محمد خبیب ندوی ۔ اسکول کے پرسنپل محمد جنید رحمان خان۔ مولانا محمد عمیر ۔ قاری ظہیر الاسلام بہادر گنجوی۔ قاری عطاء الرحمن بلھروی سمیت معززین شھر سمیت اسکول اسٹاف نیز بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔ مولانا سید صہیب حسینی ندوی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔