مئوناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2019) جمعیۃ علماء ضلع مئو کی ایک اہم میٹنگ ملت منزل شاہی کٹرہ میں زیر صدارت مولانا خورشید احمد مفتاحی منعقد ہوئی قاری اعجاز احمد اعظمی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا نظامت مولانا فاروق مظہری اور مفتی عبداللّٰہ نعمانی نے کیا میٹنگ میں گذشتہ کاروائی کی خواندگی اور توثیق کے بعد نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں ہوۓ دہشتگردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جس میں پچاس سے زائد نمازی شہید اور چالیس سے زائد نمازی زخمی ہوگئے تھے دعائیہ کلمات کے بعد وہاں کی وزیر اعظم کی قابل اطمینان کارگردگی کی ستائس کی گئی اور کہا گیا کہ انکے عمل نے جہاں مسلمانوں کی
دلجوئی کی ہے وہیں دنیا بھر کے حکمرانوں کو یہ پیغام بھی دیا ہیکہ کسی بھی دہشتگردانہ کاروائی کی صورت میں وہاں کی حکومت کو کیا کرنا چاہیئے صحیح بات یہی ہے کہ اگر اسکے بر عکس معاملہ ہوتا تو دنیا کا منظر نامہ ہی کچھ اور ہوتا نیز کہا گیا کہ ایک خاتون وزیر اعظم نے جہاں سیاہ لباس میں ملبوس متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدری اور تعزیت کررہی ہیں وہیں پارلیمنٹ کا آغاز تلاوت کلام اللّٰہ سے کرکے اپنی تقریر کا آغاز السلام علیکم اور حدیث سے کررہی ہیں اور کہتی ہیں کہ مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں اور اس حملے کو دہشتگردانہ حملہ کہکر کہتی ہیں کہ مارنے والا دہشتگرد ہے اسکا ہمیں نام لیتے نہیں سنیں گے اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی یہاں سب لوگ ایک ہیں اور برابر کے غم میں شریک ہیں جس سے نہ صرف دنیا بھر کے مسلمانوں کی دلجائی ہوئی بلکہ وہاں کے مسلمانوں کو مزید عزت سے رہنے کا حوصلہ ملا ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء مئو کی مذکورہ ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا اور مشہور عالم دین مفتی توتقی عثمانی پرجان لیوا حملے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی میٹنگ میں عام لوگوں سے یہ اپیل کی گئی کہ آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بڑھ چڑھکر اپنی حق راۓ دہی کا استعمال کریں اور ضلع کی سبھی اکائیوں کے ذمہ داروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ ایک ہفتہ کے اندر اپنی میٹنگیں طلب کرکے اپریل کے اواخرتک اصلاح معاشرہ پروگرام کرلیں اور اسکی ترتیب بناکر اور مجلس منتظمہ کی فہرست مرتب کرکے سکریٹری کے پاس جمع کردیں مولانا شمس الاسلام قاسمی کی دعا پر میٹنگ اختتام پزیر ہوئی میٹنگ میں مولانا قاری مسیح الرحمٰن، مولانا سراج احمد، قاری افضال احمد، مولانا فیاض فیصل، مفتی منصور احمد، مولانا شمیم احمد، مولانا سہیل احمد، حاجی عزیز الحسن، حذیفہ دانیال، حافظ عبدالغنی، مولانا سعید الرحمٰن، حافظ جاوید عالم، غفران احمد، مولانا وصی احمد، مولانا انیس الرحمٰن، مولانا فیاض احمد، مفتی الوالقاسم، مولانا وحیدالحسن، ڈاکٹر الطاف پردھان، حافظ محمد نعمان، مولانا بدرالدین اور حاجی اسعد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔