دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 23/اپریل2019) جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات موضع گردھر پور سنت کبیر نگر میں نواں سالانہ اجلاس عام برائے خواتین کا انعقاد 25 اپریل 2019 بروز جمعرات کو صبح 8 بجےسے ہوگا، جس میں جامعہ کی طالبات قرآت، حمد ونعت، تقاریر اور دلچسپ اصلاحی مکالمے پیش کریں گیں.
امسال جامعہ سے فارغ ہونے والی 6 طالبات کو سند فراغت وفنون دستکاری کی سند اور ردائے فضیلت سے نوازا جائے گا، واضح رہے کہ جامعہ للبنات معروف بزرگ شخصیت مولانا صابر علی قاسمی چترویدی کے زیر سرپرستی پروان چڑھ رہا ہے.
جامعہ کے ناظم مولانا عبد الحفیظ قاسمی نے خواتین اسلام سے شرکت کی درخواست کی ہے، انھوں نے کہا کہ صرف اور خواتین اور مستورات کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے.