خان عثمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2019) اعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور کا ایک نوجوان ممبئ کے گونڈی سے گزشتہ ایک ماہ قبل پر اسرار طریقے لاپتہ ھو گیا، تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک اس کا سراغ نہیں لگ سکا ہے.
موصول اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور تحصیل نظام آباد کا رہنے والا جمشید (20)ممبئ کے کرلا میں انل نامی سیٹھ کے یہاں نوکری کرتا تھا۔گزشتہ ہولی کو وہ اپنی بہن سے ملنے گونڈی گیا ہوا تھا، بہن سے ملاقات کرنے کے بعد وہ واپس اپنی جگہ لوٹنے کیلئے نکلا لیکن اس کے بعد سے اس کا کوئ سراغ نہیں ملا ۔اس وقت سے اس کا موبائل نمبر بھی بند جا رہا ہے، چونکہ اہل خانہ کا کوئی ذمہ دار فرد ممبئ میں نہیں ہے اس لئے اس گمشدگی کی رپورٹ بھی درج نہیں ہوئی ہے اس لئے معاملا مزید تشویشناک ہو گیا ہے۔گمشدہ جمشید کی عمر بیس سال رنگ گیہواں قد 5 فٹ 7 انچ ہے۔جسم موٹا ہے اور شکل سے معصوم لگتا ہے، لڑکے کے اہل خانہ نے ممبئ پولس سے گمشدہ لڑکے کو تلاش کرنے کی گذارش کی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2019) اعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور کا ایک نوجوان ممبئ کے گونڈی سے گزشتہ ایک ماہ قبل پر اسرار طریقے لاپتہ ھو گیا، تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک اس کا سراغ نہیں لگ سکا ہے.
گمشدہ جمشید کی تصویر |