لکھنؤ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2019) دور حاضر میں ایمان کی حفاظت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے آج جو صورت حال ہے وہ بے حد تشویشناک ہے، اسلئے ہم سب کو اپنے ایمان کے بارے میں فکر مند رہنا چاہیے اور اپنے بچوں کے عقائد اور ایمان کی حفاظت کریں اور سب سے پہلے انکو دین کی بنیادی تعلیم دلائیں اور انکو گندے ماحول سے نکال کر اچھا ماحول فراہم کریں یہ والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید بلال عبد الحئی حسنی ندوی جنرل سکریٹری آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ نے کیا، وہ ٹیونکلنگ اسٹارس اے پلے اسکول باغ قاضی یحی گنج میں اجتماع خواتین سے خصوصی خطاب کرتے رہے تھے.
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو ہماری حالت ہے وہ ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے اگر ہم نے اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کی دین کہ فکر نہ کی تو یہ بہت ہی خطرناک بات ہے، انہوں نے کہاکہ جب تک بچے کا شعور پختہ نہ ہو جائے اسکو موبائل ہرگز نہ دیں اسلئے کہ موبائل سے دینی واخلاقی روحانی بلکہ انسانی قدروں کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے، میں اسکے فائدہ کا ہرگز منکر نہیں بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ اس سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے۔
مولانا بلال حسنی نے اجتماع کے انعقاد پر اسکول کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بچے اور بچیاں دین کی تعلیمات سے آراستہ ہوں گی تو معاشرہ صالح بنے گا اور ہمارے گھر جنت کے نمونے بنیں گے، انھوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ہم اسکا استقبال کریں، جس طرح کوئی بڑا مہمان آتا ہے تو اسکے لئے تیاری کی جاتی ہے، اسلئے ہم رمضان کے استقبال کیلئے تیاری کا اہتمام کریں اور اس ماہ مبارک کی حفاظت کریں تمام برائیوں اور خرافات سے اجتناب کریں، یہ مہینہ مغفرت رحمت اور غمگساری کا مہینہ ہے، گھریلو کام کیساتھ اس میں قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کثرت سے کریں اور اپنی زبان کو ذکر سے تر رکھیں اور غریبوں کی مدد کریں خاص طور پر جو اپنے رشتے دار ہوں، ایسا کرنے پر دو اجر ملتے ہیں ایک صدقہ کا اور دوسرا صلہ رحمی کا اس بات کو پیش نظر رکھنا چاہیے.
قبل ازیں قاری عطاء الرحمن بلھروی امام جمعہ مسجد عثمانیہ احاطہ سنگی بیگ نخاس لکھنؤ نے مختصر خطاب میں کہا کہ خواتین اسلام کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو دین و شریعت کا پابند بنائیں جب وہ دیندار ہوں گی تو انکی اولادیں بھی نیک صالح ہوں گی اور شریعت کی حفاظت کریں گی، انھوں نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح میں خواتین کا کلیدی کردار ہوتا ہے اسلئے وہ اپنا فریضہ کو انجام دیں اور سب سے پہلے اپنے بچوں کو دیندار بنائیں اور انکی ذہنی و فکری تربیت کریں.
قاری عطاء الرحمن نے اسکول کے انچارج شیرازالدین اور تمام ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت کا اہم تقاضا ہے کہ ایسے اسکول اور کالج قائم کئے جائیں جن میں اسلامی ماحول ہو اور انکی دینی تربیت کا بھی نظم ہو.
اس موقع پر اسکول کے انچارج شیرازالدین، مولانا قریش ندوی، مولانا محمد طاہر ندوی، قاری ظہیر الاسلام عرفانی امام مسجد نور و ناظم جامعہ اسلامیہ للبنات قصبہ بہادر گنج، محمد عمر، ماسٹر زین العابدین۔ محمد عامر، محمد یوسف، حافظ نصیر خیرآبادی، محمد طلحہ محمد معاذ سمیت دیگر لوگ موجود تھے، نیز بڑی تعداد میں خواتین اور خصوصاً کالج میں پڑھنے والی بچیوں نے شرکت کی، آخر میں شیرازالدین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔