بستی(آئی این اے نیوز 26/اپریل 2019) نوجوان کمیٹی و مدرسہ عربیہ پکری آراضی ضلع سنت کبیر نگر کے زیرِ اہتمام ہونے والے 27 اپریل کے تاریخی اجـلاسِ عام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اسعد بستوی کی شرکت سے علاقے میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے موصوف کی آمد پر علاقے کے علماء اور دانشور حضرات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے لئے اسعد بستوی نمونہ ہیں
ہمارے علاقے کے نوجوانوں کو ان سے سبق لینا چاہیے کہ کس طرح ایک معمولی سا بچہ اپنی محنت اور اپنی لگن سے ادبی دنیا میں اپنا ایک مقام بنایا ہے واضح رہے کی اسعد بستوی بنیادی طور پر بستی کے ہیں لیکن کاروباری مصروفیات کی وجہ سے عروس البلاد ممبئی میں مقیم ہیں مشاعروں اور جلسوں میں ان کی شرکت ہی پروگرام کے کامیابی کی ضمانت ہوا کرتی ہے.