اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نالی کا پانی روکے جانے سے سی سی روڈ پر جمع ہوا گندہ پانی، ایس ڈی ایم کو دیا گیا میمورنڈم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 30 May 2019

نالی کا پانی روکے جانے سے سی سی روڈ پر جمع ہوا گندہ پانی، ایس ڈی ایم کو دیا گیا میمورنڈم!

 سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/مئی 2019) سگڑی تحصیل علاقے کے پاری پٹی گاؤں میں کچھ لوگوں کی طرف سے نالی کا پانی روک دیے جانے سے سی سی روڈ پر جمع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جسے لیکر لوگ ناراض ہیں.
پاری پٹی گاؤں والوں نے ایس ڈی ایم سے نالہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے،  لوگوں کا کہنا ہے کہ نالی کا پانی روکے جانے سے سی سی روڈ پر گندہ پانی جمع ہو گیا ہے جس سے لوگ پریشان ہیں
اس بارے میں لوگوں نے ایس ڈی ایم کو بتایا کہ گاؤں میں پوکھری ہے جس پر کچھ لوگوں کی طرف سے قبضہ کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے گاؤں کا پانی بہاؤ نہیں ہے، نالیوں کا گندہ پانی راستے میں جمع ہورہا ہے، جس کے چلتے آنے جانے والے لوگوں کو دشواریاں ہو رہی ہے.
 ایس ڈی ایم سگڑی دنیش مشرا نے کہا کہ تحقیقات کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی.