اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ۲۰۱۹ الیکشن نتائج: ایک تاریخی حقیقت...

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 23 May 2019

۲۰۱۹ الیکشن نتائج: ایک تاریخی حقیقت...

ایک تاریخی حقیقت ہے، جسے خوب یاد رکھنا چاہیے: کہ
خدائی نظام تکوینی کے تحت یہ تاریخی کلیہ ہیکہ " قدرت نے جب بھی باطل کو پٹخا ہے مکمل عروج پر لاکر ہلاک کیا ہے " آپ تاریخ اٹھا کر دیکھ سکتے ہیں ۔
 کانگریس نے مسلمانوں کو مسلسل ستر سال برباد کیا، بدترین استحصال کرکے ان کی لیڈرشپ ہی ختم کردی، اسلیے نا تو کانگریس سے ہمیں کبھی کچھ ملا ہے نا ہی آگے، کچھ ملنے والا تھا، یہی حال تمام سیکولر پارٹیوں کا ہے، بھاجپا آئی ہے تو آتے رہے، یہ تو وہ جَن سنگھی ٹولہ ہے جو ہنود و یہود کی عالمی سازشوں کا محاذ ہے، ان کی اوقات بھی دھتکارے ہوئے یہود سے زیادہ نہیں ہے یہی وجہ ہیکہ نریندرمودی کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتین یاہو نے دوڑ کر جیت کی مبارکباد تو دی ہے اس کے علاوہ نریندرمودی کی جیت پر بےحد مسرت کا اظہار بھی کیا ہے، ان سب کا زوال تو یقینی ہے، نریندرمودی کیسے جیتے ہیں؟ اور کیا صورتحال ہوگی اس پر الگ سے مستقل گفتگو کرینگے لیکن اب ہندوستان کی یہ صورتحال یقینًا تشویشناک ہے کہ، تعلیمیافتہ اور سلجھے ہوئے سیاستدان دھڑادھڑ ہار رہےہیں اور سادھوی پرگیہ جیسی زہر آلود ذہنیت کی حامل جیت رہی ہے، 
ہمیں فی الحال اپنے قومی استحکام، تعلیمی ترقیات اور سیاسی وجود کو مضبوط کرنے کے لیے زمینی سطح پر جم کر محنت کرناہے، جراتمند اور باشعور نوجوانوں کو منظم کرناہے، بہت سارے ظالم دنیا کی تاریخ میں آئے اور چلے گئے مسلمان آج تک باقی ہے تاقیامت باقی رہے گا، مشکل حالات میں جو مسلمان زمین پر محنت کرتا رہے گا وہ الله کے ذمے میں رہےگا اور ایک وقت آئے گا جب باطل کا ظلم اپنے عروج پر ہوگا، اسی وقت خدائی تکوینی نظام اسے پٹخ دے گا، یہ ایک تاریخی حقيقت ہے، اسلیے بھاجپا کی جیت سے زیادہ لوڈ لینے کی ضرورت نہیں ہے،آپ جسقدر ٹینشن اٹھائیں گے دشمن اتنا ہی جری ہوتا جائےگا، معمول کے مطابق رہیں، زمین پر کام کیسے ہو اس کی پلاننگ کریں اور کام شروع کریں ، ابھی عید آرہی ہے، جشن عید کی تیاریاں کیجیے.