اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کروڑوں روپیہ کی بنی چھتہی میں پانی کی ٹنکی پر افسران کی بے توجہی برقرار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 11 May 2019

کروڑوں روپیہ کی بنی چھتہی میں پانی کی ٹنکی پر افسران کی بے توجہی برقرار!

عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 11/مئی 2019) تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع گاؤں پنچایت چھتہی میں کروڑوں روپیہ خرچ کر پانی کی ٹنکی اپنی بے بسی پر آنسو بہانے کے لئے مجبور ہے.
 خبروں کے مطابق مذکورہ پانی کی ٹنکی میں تقریبا ایک کروڑ تیئیس لاکھ خرچ کر دۓ گئے ہیں، لیکن آج  تک چھتہی کے عوام کے درمیان پانی کا ایک بوند بھی نہیں پہنچ سکا ہے، پانی کی ٹنکی کے تعمیر میں گھٹیا قسم کے مٹیریل کا استعمال کرنے کی وجہ سے ہی چہار دیواری ،کھڑکی اور پائپ ٹوٹ کر زمین بوس ہو رہے ہیں،.لیکن محکمہ کا کوئی بھی ذمہ دار اپنی توجہ مبذول نہ کراتے ہوۓ اتنی بڑی رقم سے تعمیر ہوئی پانی کی ٹنکی عوام کے لئے بے  بے مطلب ثابت  ہورہی ہے.
مذکورہ گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ اسکی اطلاع کئی بار محکمہ کے لوگوں کو دی گئی لیکن ان کی طرف سے  آج تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا ہے، موجودہ یوگی حکومت میں بھلے ہی بدعنوانی پر قدغن لگانے کی بات کہی جا رہی ہو لیکن انھیں کے دور حکومت کے افسران  ان کی اس سچائی کی پول کھول رہے ہیں، تقریباً ایک سال پہلے ہی آدھاادھورا تعمیر کر محکمہ کے لوگ گاؤں پنچایت کو  سونپ کر اپنی ذمے داری سے سبکدوش ہو گئے ہیں، فی الحال تعمیر شدہ پانی کی ٹنکی محکمہ کے لوگوں کی بے حسی کا شکار ہو چکی ہے۔
 گاؤں کے لوگوں نے اعلیٰ افسران سے پورے معاملے کی چانچ کر ٹھیکیداروں اور  محکمہ کےلوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے اور ضلع مجسٹریٹ سنت کبیر نگر کی توجہ مبذول کرائی ہے.