اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان المبارک اجر و ثواب کے آفر کا مہینہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 27 May 2019

رمضان المبارک اجر و ثواب کے آفر کا مہینہ!

تحریر: ذیشان الہی منیر تیمی
چکنگری، ڈھاکہ مشرقی چمپارن
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
      بلاشبہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کی رحمت، شفقت اور محبت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں اللہ رب العالمین اپنی رحمت اور اجر و ثواب کا دروازہ کھول دیتا ہے ۔
     لفظ رمضان کا معنی شارحین نے مختلف بتائی ہے کسی نے اسے رمض الذنوب سے مشتق مانا کہ یہ مہینہ گناہوں کو جلا دینے والا مہینہ ہے تو کسی نے رمض رجلہ سے مشتق مانا ہے کسی نے سحاب اور مطر سے مشتق مانا حتی کہ عبد القادر جیلانی نے اس کی وجہ تسمیہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ "انما سمی رمضان لانہ یرمض الفصال من شدت الحر "کہ رمضان کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے اونٹ کے بچے کا پیر اس مہینہ میں جلنے لگتا تھا ۔
مجموعی طور پر اس مہینہ میں اللہ کی مغفرت اور بخشش کی وجہ سے لوگ اپنے گناہوں سے دھل جاتے ہیں
     رمضان کا مہینہ یہ نہایت ہی مقدس مہینہ ہے اس کی فرضیت سورہ بقرہ کی آیت کے تحت کی گئی "شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدی للناس و بینات من الھدی و الفرقان فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ ۔
اس آیت کے مد نظر ایک مہینہ کا روزہ مسلمانوں پر فرض قرار دیا گیا گویا جو غیر مسلم روزہ رکھے اس کی روزہ قابل قبول نہیں کیونکہ روزہ کی قبولیت کے لئے مومن کا ہونا شرط ہے اس لئے آج کل جو فیس بک ؤاٹس ایپ اور ٹوئیٹر پر غیر مسلم کے روزہ رکھنے پر مبارکبادی دی جاتی ہے وہ صحیح نہیں ہے
   روزہ یہ اللہ کے اجر و ثواب اور آفر کا مہینہ ہے اس میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق ایک نیکی پر اللہ ایک فرض اور ایک فرض پر ستر فرض کےبرابر ثواب دیتا ہے اور جو کوئی مسلمان کسی غریب و لاچار مسلمان کو افطار کراتا ہے تو اللہ تعالی اس کو بخش دیتا ہے ۔
    ایک دوسری حدیث کے مطابق جنت کے سارے دروازے اس مہینہ میں کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند اور مردود شیطان کو قید کردیا جاتا ہے ۔
ایک تیسری حدیث کے مطابق روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مسک خوشبو سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہے ۔
  ایک حدیث اس طرح ہے کہ جو ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے روزہ رکھتا ہے تو اللہ تعالی اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کردیتے ہیں
مذکورہ بالا تمام دلائل کے مد نظر یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ مسلمانوں کو اس مہینہ میں کثرت سے عبادات اور اعمال صالحہ کے تحت اللہ کا تقرب حاصل کرنا چاہئے اور اللہ سے اپنی بخشش اور مغفرت کے لئے دعائیں کرنی چاہئے کیونکہ اس مہینہ میں اللہ کے اس آفر کے بعد بھی کوئی مسلمان اپنی مغفرت نہیں کراتا تو زبان رسالت سے اس شخص پر لعنت بھیجی گئی ہے ۔