اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اساتذہ کے ساتھ سوتیلا پن سلوک نہ کیا جائے: محمد آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 May 2019

اساتذہ کے ساتھ سوتیلا پن سلوک نہ کیا جائے: محمد آزاد

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 16/مئی 2019)  متھلا اسٹوڈینس کے نگر صدر محمد آزاد نے ایک پریس بیان جاری کر کے کہا کہ بہار کے ساڑھے تین لاکھ ٹھیکہ پر بحال اساتذہ کو مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ فوری طور پر دینے کی مانگ کی ہے، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور بہار سرکار کے وزیر تعلیم کرشن نندن ورما سے کی ہے بھلے
ہی اساتذہ کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آیا مگر وزیراعلی نتیش کمار اگر دل سے چاہ لیں تو ان 5ٹھیکہ پر بحال اساتذہ کو مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے، ان اساتذہ کے ساتھ سوتیلا پن جیسا سلوک نہ کیا جائے چونکہ اساتذہ ملک وملت اور بچوں کے مستقبل سنوارنے کے معمار ہیں، کسی ملک اور ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لئے علم ہونا ضروری ہے، وہ علم بچوں کو یہی اساتذہ دے کر افسران سے لیکر سیاسی رہنما تک دینے کا کام کرتے ہیں مگر انہیں ان کی جائز مانگ نہ ملنا افسوس کی بات ہے.
 اس مسئلہ پر بہار کے وزیر اعلی کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے اس لئے کہ یہ تنخواہ کا معاملہ صرف تین لاکھ پچاس ہزار اساتذہ کا نہیں ان کے خاندان اور پریوار کا ہے.
مسٹر آزاد نے کہاکہ ان اساتذہ اور دیگر اداروں کا پینشن ختم کر دیا گیا پھر تنخواہ ختم کی گئی تو پھر ایم  پی ایم ایل اے، ایم ایل سی کو پینشن کیوں مل رہی ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے ایمانداری سے دیکھا جائے تو ان لیڈروں کو بھی پینشن بند کیا جائے.