اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دبنگوں نے دلِت بستی پر کیا حملہ، پتھراؤ کر عورتوں نے بھگایا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 May 2019

دبنگوں نے دلِت بستی پر کیا حملہ، پتھراؤ کر عورتوں نے بھگایا!

بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/مئی 2019) اعظم گڑھ ضلع میں انتخابی رنجش کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، کچھ دبنگ اور من بڑھ افراد نے ایک دلِت بستی پر حملہ کیا، جس میں بستی کے کئی لوگ زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتال بلریاگنج میں داخل کرایا گیا.
موصولہ خبر کے مطابق بلریاگنج تھانہ علاقے کے گدوپور گاؤں میں چناوی رنجش کو لیکر مارپیٹ ہوئی، گدو پور رہائشی شیو چندرا رام نے الزام لگایا کہ گاؤں کے چند دبنگ لوگوں نے گاؤں میں رات نو بجے چناوی رنجش کو لیکر دلِت بستی پر حملہ بول دیا، اس دوران بدمعاشوں نے گھر کے پانچ افراد کو لاٹھی ڈنڈا سے پیٹ کر زخمی کر دیا، جب گھر اور پڑوسیوں کے گھروں کی عورتوں نے اینٹ پتھر برسانا شروع کیا تو وہ گالی دیتے ہوئے بھاگے.
اس مارپیٹ میں دیاناتھ(50)، مایا (38)، شیوچند (40) راجکمار(18)، انیتا (30) اور دیگر افراد زخمی ہوئے، جو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بلریاگنج میں علاج کیلیے داخل ہوئے، اس میں پولیس نے 11 نامزد اور کچھ نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے، دوسرے فریق کی طرف سے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے.