رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/ باغپت(آئی این اے نیوز یکم جون 2019) ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام کے ایک پندرہ سالہ طالب علم تاج محمد بن محمد وکیل رہائشی روشن گڑھ نے آج 26 ویں تراویح میں قرآن پاک مکمل کیا اس موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.
جس میں مدرسہ ھذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں طلباء کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ایک بار پورا کرکے قرآن پاک کو یہ نہ سمجھے کہ بس اب پورا ہو گیا تو کافی ھے، بلکہ قرآن کی تلاوت برابر بلا ناگاہ پابندی کے ساتھ روزانہ لازم سمجھتے ہوئے برابر تلاوت کریں، اور اسی طرح موجود عوام کو یہ پیغام دیا کہ آپ لوگ کھانے پینے پہننے سے زیادہ دینی تعلیم دلانے حاصل کرانے پر خصوصی توجہ دیں، ورنہ آنے والی نسلوں کے ایمان کا خدا ہی محافظ ہیں، اس لیے ان کے ایمان و اعمال حفاظت کرانا یہ ہم سب کا عین فرض ہے اس لیے سب اپنے بچوں کو ضرور دینی تعلیم حاصل کرائیں.
اس موقع پر منشی اسرائیل، طیب انصاری، وکیل انصاری، محمد فرمان فوجی، ماسٹر محمد شعیب، حافظ محمد داؤد، حافظ محمد سالم، و اہل بستی و طلباء موجود رہے.
مجلس کا اختتام مفتی محمد دلشاد قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر ہوا.