اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ھندوستان میں دیکھا گیا شوال کا چاند، کل 5/ جون بروز بدھ کو منائی جائے گی عید!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 4 June 2019

ھندوستان میں دیکھا گیا شوال کا چاند، کل 5/ جون بروز بدھ کو منائی جائے گی عید!

دہلی(آئی این اے نیوز 4/جون 2019)ہندوستان کے متعدد علاقوں میں آج شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروز بروز بدھ عید منائی جائے گی.
آپ کو بتادیں کہ ہندوستان میں رویت ھلال کمیٹیوں نے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا، جس میں متعدد شہروں صوبوں اور علاقوں میں آج شوال کا چاند نظر آیا، کل 5 جون بروز بدھ کو پورے ھندوستان میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔
معتبر ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ھندوستان کے متعدد علاقوں میں عوام نے چاند دیکھا ہے اور رویت عامہ ہوئی ہے، جس کے پیش نظر اکثر ھلال کمیٹیوں نے عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے تو وہیں خبر لکھے جانے تک بعض جگہوں پر میٹنگ جاری تھی.