اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک کی نظر کل دیوبند پر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 27 June 2019

ملک کی نظر کل دیوبند پر!

28 جون بروز جمعہ بهگوا دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی
✍وہی ہوں
ــــــــــــــــ
اس سے پہلے کہ پھر کوئی تبریز مارا جائے، پهر کسی پہلو کو چیرا پهاڑا جائے،پھر کسی اخلاق کو موت کے گهاٹ اتارا جائے، پھر کسی حافظ جنید کو ٹرین پر زدوکوب کیا جائے، پهر کوئی بهیڑ ہماری ماں کے لاڈلے کو لے بسے، پهر کوئی بهگوا دہشت گرد کسی بیوی کو بیوہ کرے، پهر کوئی من چلا آر ایس ایس اور بے جے پی کے اشارے پر کسی بچے کو یتیم کرے.ہمیں پوری قوت کے ساتھ کهڑا ہونا ہوگا، ہمیں اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، ہمیں ملک میں بیٹهی بهگوا دہشت گرد ٹیموں کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا.
تو آئیے 28جون بروز جمعہ جامع مسجد دیوبند اور بعد نماز جمعہ ایک عظیم احتجاجی ریلی جو جمیة علماء ہند ضلع سہارنپور اور کاروان امن و انصاف کی جانب سے نکالی جائے گی اسمیں شریک ہوکر اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیجئے.
چیف گیسٹ: جناب ندیم خان صاحب دہلی بانی یونائٹیڈ اگینس ہیڈ، جناب ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی صاحب صدر کاروان امن و انصاف
شیر سہارنپور، جناب عمران مسعود صاحب کانگریس نیتا سہارنپور
و دیگر علماءکرام اور دانشوران عظام تشریف لا رہے ہیں.
کنوینر: سید ذہین احمد جنرل سکریٹری جمیعة علما ہند ضلع سہارنپور یوپی .