اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اے اهل قلم ہوش میں آنا ہی پڑے گا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 26 June 2019

اے اهل قلم ہوش میں آنا ہی پڑے گا!

ملت کے چبهتے ہوئے سوالات صرف علماء سے کیوں؟

محمد اسعد قاسمی پرتاپگڑھی
ــــــــــــــــــــــــــ
حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں.ملک کا مزاج خطرناک رخ اختیار کررہاہے.
ہر روز مسلمانوں کو ایک بهیڑ اپنی درندگی کا نشانہ بنارہی ہے .اورملت کا نوجوان اپنے غصہ کا اظہار بھی کرہا ہے .اور ہم نوجوانوں کے ذمہ صرف آہ وزاری ،مایوسی،ایک دوسرے پر تبصرے،ایک دوسرے کو نیچا اور کمزور دکهانے کی کوشش نے جگہ لے لی ہے.
غور کرنے کا مقام ہے ، ملت کا نوجوان اتنا پریشان اور اتنا مصروف ہوگیا ہے کہ  اسے اپنے گریباں میں جھاکنے کی بھی فرصت نہیں ہے حالات اور تمام مسائل پر لکھنے والے صحافی حضرات سے معذرت کے ساتھ تھوڑا آپ جائزہ لے لیں کالجز اور یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کا، جہاں ہر روز زناعام ہو گیا ، جہاں کا نوجوان گناہ کبیرہ کے ارتکاب پر  فاخرہے ،
 جہاں کا نوجوان  تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف اور صرف سرٹیفکٹ سمجھ لیا، اسکی تعلیم کا مقصد کیا ہے، سرٹیفکٹ؛
 اور سرٹیفکیٹ سے ملے گی کیا ؟نوکری؛ اور نوکری سے ملے گی کیا بس چند دنوں کی عزت ،لیکن تبصرے ہمارے اتنے تیکهے کہ مت پوچهیئے.ہمیں  بدظنی کس سے ہورہی اپنے علماء سے،  مایوس کس سے ہیں ملی قیادت سے، اور نوکر کس کے ہیں حکومت کے، نوکری کون سی کرتے ہیں  پولیس کی،  وکالت کی ،کسی اور سرکاری ڈپارٹمنٹ کی،  لیتے کیا ہیں رشوت ،پیسہ کہاں جمع کرتے ہیں  بینک میں، ملتا کیا سود ،بیاز ملت کی قیادت اور علماء پر تعن وتشنیع کرنے والے نوجوانوں سے درد مندانہ اپیل ہے کہ اپنےگریباں کے بٹن کھول کر نہی بلکہ توڑ کر دیکھیں کہ وہ تباہی کے  کس دلدل میں جاکر پھنس چکے ہیں جہاں سے نکل پانامشکل ہی نہی بلکہ ناممکن ہو تا چلا جارہا ہے
مشورہ:
علماء اور قایدین پر نوحہ کرنے کے بجائے اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنائے
تجارت سے اپنی معیشت کو  مضبوط کیجئے
مساجد کو آباد کیجئے
اپنے فرائض منصبی کو پورا کیجئے
مدارس کا رخ کیجئے وہاں اپنے عصری تقاضوں  اور ضرورتوں  کو دینی ماحول میں  پوراکیجئے
خود کے اندر ایک امیر کی صلاحیت پیدا کیجئے
اپنے گھروں اور خاندانوں کی بہن بیٹیوں کو بازار کی زینت بننےسے بچائے پردائےفاطمہ کو عام کیجئے
دوسروں کی بہن بیٹیوں کی عزت کیجئے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و کردار کو اپنے عملی زندگی میں لائیے
اخوت و محبت کا درس لیئجے اوردیجئے
اتحاد کی رسی کو مضبوط کیجئے
نوکر بننے کے بجائے مالک بنئے
ایسی تعلیم حاصل کیجئے جس سے دنیا اور آخرت دونوں سنور جائے ،
مدارس کے فضلاء اور طلبہ سے دردمندانہ اپیل:
گروپ گروپ  کھیلنا بند کریں
اپنی تحریروں اورجملوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں ،
بیجا علماء اور قائدین پر تبصرہ نا کریں خود اپنے علاقے کے قائد اور ذمہ دار بنئے ،
اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے گاوں محلوں اور قصبوں کے نوجوانوں کو روشناس کرایئے،
آپسی اختلافات کو ختم کیجئے ،
اپنے آپ کو دین کا داعی اور اسلام کا سپاہی بنایئے
اہل ثروت حضرات کے جیب کو تانکنا اورجنھاکنابند کریں
خالص دین کی نشرو اشاعت پر توجہ مرکوز رکھیں
ملک کی حفاظت کیلئے جزبۂ جہاد بلند کیجئے مسلمانوں کے اندر اس کا شوق اور ذوق دلایئے.