ھندو مسلم ایکتا سے ملک مضبوط ہوگا: مولانا طاہر مدنی
رپورٹ: حافظ ثاقب اعظمیــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/جون 2019) اعظم گڑھ ضلع کے قصبہ بلریاگنج میں جماعت اسلامی بلریاگنج یونٹ کی طرف سے کل عید ملن پروگرام منعقد ہوا، پروگرام پرائمری اسکول بلریاگنج کے احاطہ میں ہوا، جسکی صدارت جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا نعیم الدین اصلاحی صاحب نے کیا، مولانا نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عید ملن ھندو مسلم ایکتا کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ ملک جمہوری ہے، جس میں سبھی دھرم اور مذھب کے لوگ رہتے ہیں اسی طرح مسلمان بھی اس ملک کے شہری ہیں، عید ملن پروگرام سے ھندو مسلم ایکتا کو فروغ ملتا ہے.
مولانا طاہرمدنی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کا ایک ہاتھ ھندو ہے تو دوسرا مسلمان ہے، ھندو مسلم ایکتا سے ہی دیش ترقی کرے گا، عید ملن سے بھی ھندو مسلم ایکتا اور بھائی چارہ کا پیغام دیا جاتا ہے.
مہمان خصوصی کے طور پر راشٹریہ علماء کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی صاحب، گورکھ پرساد جی، نگر پنچایت بلریاگنج کے صدر وریندر وشوکرما جی، حاجی عارف بیگ نے شرکت کی.
پروگرام میں نظامت کے فرائض مولانا رئیس احمد فلاحی نے انجام دیا، پروگرام میں نگر کے سیکڑوں لوگ موجود رہے.