جون پور(آئی این اے نیوز 30/جون 2019) شہر کے لائن بازار تھانہ حلقہ کے سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پار کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی، اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے خاتون کی شناخت کراتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ ریلوے کراسنگ سے گزشتہ تین سالوں سے اووربرج کی تعمیر کا کام چل رہا ہے۔ہفتہ کی دوپہر میں خاتون ریلوے ٹریک کو پار کر رہی تھی کہ اس کی ساڑی ٹریک میں پھنس گئی اور وہ ٹرین کی زد میں آگئی جس کے سبب میں موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ٹرین کے گزرنے کے بعد اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کی شناخت سمن سنگھ45اہلیہ چندربھان سنگھ کے طور پر ہوئی، لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔