فضل الرحمان
___________
مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز27/جولائی2019) اللہ کے محبوب نبی پر پہلی وحی علم کے بارے میں نازل ہوئی،مذہب اسلام میں علم پر ابھارا گیا ہے،مذکورہ خیالات کااظہار مئوآئمہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے شاہی پیلیس میں منعقد میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا وسیم مظاہری بانی وناظم مدرسہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہیں، انہوں نے کہا، یہ افسوس کامقام ہے کہ ہمارے قصبہ کے نوجوان تعلیم کے میدان میں انتہائی پسماندہ ہوتاجارہے، اور نشہ کا شکار ہے،انہوں نے کہا، اس طرح کی تنظیم کی اشد ضرورت تھی جس پلیٹ فارم سے اپنے نوجوانوں کو ملک وقوم کی خدمت کے قابل بناسکیں تاکہ یہ بچہ ہماری قصبہ کے نیک نامی کاسبب بنیں، نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے اپنے خطاب میں کہا، مئوآئمہ یوں تو بہت بڑا قصبہ ہے لیکن تعلیم کے میدان میں انتہائی پسماندہ ہے،الہ آباد یونیورسٹی میں میرٹ سے داخلہ میں یہاں کے طلباء کی اکثریت ناکام رہتی ہے، انہوں نے کہا، اس تنظیم کے ذریعہ قلم اورزبان کے ذریعہ نوجوانوں کومضبوط کرنا تاکہ اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کو نکھار کر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں، سوسائٹی کے نائب صدر عمارانصاری نے نوجوانوں کو نشہ اور دوسری غیر ضروری چیزوں سے دور رہنے کی تلقین کیا، اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیا،سوسائٹی کے صدر الطاف حسین نے علم کی اہمیت کواجاگر کیا عمارعارف نے بھی علم کی فضیلت پر لب کشائی کیا، جبکہ قصبہ کے معروف سماجی کارکن عمیرجلال نے اپنی صدارتی خطبہ میں نوجوانوں کواہم اور قیمتی نصیحتیں کیں، اور روشن مستقبل کی طرف متوجہ کیا، انہوں نے کہا، قربانیوں کے بغیر انسان نہیں نکھر سکتا، اس لئے آپ لوگوں پر لازم ہے کہ تعلیم پر انتھک کوشش اور محنت کریں، انہوں نے کہا، جن طلباء کی دلچسپی کھیلوں سے ہے ایسے نوجوان کھیل کے میدان میں آگے آئیں، ان کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،قاری محمد شاداب کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، نظامت کے فرائض مفتی فضل الرحمان الہ آبادی نے انجام دئیے، حافظ محمد ثاقب، حافظ محمد دانش، محمد سیف انصاری، محمد زید، ارحم عارف، معتمد الہ آبادی، نازش قریشی اور کثیر تعداد میں نوجوان شریک رہے، مفتی فضل الرحمان کی رقت آمیز دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔