مہراج گنج(آئی این اے نیوز 2/جولائی 2019) ہجومی تشدد کے شکار جھارکھنڈ کے تبریز انصاری کے اہل خانہ اور مسلمانوں کے تحفظ کو لے کر جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) اکاٸی مہراج گنج نے ضلع افسرمہراج گنج کو میمورنڈم پیش کی ہے جس میں مجرمین اورخاطی پولس افسران وڈاکٹروں کے خلاف کڑی کاروائی کا مطالبہ کیا اور شہید کے ورثا کو خاطرخواہ معاوضہ کامطالبہ کا گیا۔
جمعیۃ علماء مہراج گنج کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نےکہا 18جون 2019 کو جھارکھنڈ کے شہر کھرسوا میں جمشید پور سے لوٹ رہے تبریز انصاری کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیاجس کے بعد اس کی پولس تھانے میں موت ہوگئی، حالانکہ پولس نے پپو نامی شخص پر مقدمہ درج کیا ہے لیکن ہجومی تشدد کی جو وارداتیں جھارکھنڈ میں لگاتار ہورہی ہیں اور حکومت جھارکھنڈ سپریم کورٹ کی گائڈ لائنس کو نافذ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ میمورنڈم مولانا الطاف ندوی کی صدارت میں ایک وفد ”مولانا محمد نسیم قاسمی،مولاناشبیر قاسمی،مولانا شفیع اللہ قاسمی، مولانا سراج قاسمی، مولانا شمس الدین قاسمی جناب سرورعالم ایم آئی ایم صدر مہراج گنج “نے سینٸر پرشاسنک ادھیکاری کو ڈی ایم آفس مہرج گنج میں پیش کیاگیا اور اپنا احتجاج درج کرایا۔