اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سفر حج ایک عاشقانہ سفر ہے اور حج ایک عاشقانہ عبادت ہے! حاجی اللہ کا مہمان ہوتا ہے، انکی دعا اور سفارش قبول کی جاتی ہے: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 25 July 2019

سفر حج ایک عاشقانہ سفر ہے اور حج ایک عاشقانہ عبادت ہے! حاجی اللہ کا مہمان ہوتا ہے، انکی دعا اور سفارش قبول کی جاتی ہے: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

محمد فرقان
__________
بنگلور(آئی این اے نیوز25/جولائی2019) حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ہے جن پر اسلام کی بنیاد ہے۔ حج قرآن و حدیث سے ایسے ہی ثابت ہے جیسے نماز، روزہ اور زکوٰۃ کی فرضیت ثابت ہے۔ اسلئے حج کی فرضیت کا انکار کفر ہے۔ لہٰذا حج کی ادائیگی شریعت کا حکم ہے۔ اور ہر صاحب استطاعت پر حج فرض ہے۔ اگر کوئی صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج نہ کرے اس کیلئے احادیث میں سخت وعیدیں بیان کی گئیں ہیں۔ اسلئے فرمایا گیا کہ فرض حج میں جلدی کرو کیونکہ ہمیں یہ نہیں معلوم کے ہمارے ساتھ کیا عذر پیش آنے والے ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ سفر حج ایک عاشقانہ سفر ہے۔ حاجی اللہ کا مہمان ہوتا ہے۔ حاجی اپنے اہل و عیال کو چھوڑ کر، اپنے گھر پریوار کو چھوڑ کر، اپنے کام کاج کو چھوڑ کر، اپنے صرف خاص سے فقط اللہ کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اللہ کے دربار عالی میں حاضر ہوتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ حج فقط اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا کیلئے ہو نہ کے جھوٹی شہرت کیلئے۔ تبھی ہمارا حج اللہ کے یہاں مقبول ہوگا اور حج مبرور کا ثواب ملے گا۔ مولانا نے فرمایا کہ حج پچھلے سارے گناہوں کو مٹادیتا ہے۔انہوں نے احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جس شخص نے حج کیا اور اس دوران کوئی گناہ نہیں کیا اور اسکا مقصد فقط اللہ کی رضا ہو تو اسکے سارے پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اور وہ اپنے گھر اس طرح پاک و صاف ہوکر لوٹتا ہے جیسا کہ اسکی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ حج میں خرچ کرنا اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی طرح ہے، جسکا ثواب ستر گنا تک ملتا ہے۔ نیز فرمایا کہ حج افضل الجہاد ہے یعنی بہترین جہاد حج مبرور ہے۔ اسلئے احادیث میں فرمایا گیا کہ بوڑھے، کمزور اور عورتوں کا جہاد حج اور عمرہ ہے۔ مولانا قاسمی نے فرمایا کہ اللہ کے راستے کا مجاہد اور حج و عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہوتے ہیں۔ لہٰذا انکی ہر جائز تمنا پوری ہوتی ہے، انکی دعا اور سفارش قبول کی جاتی ہے، انکو بے شمار نعمتوں سے نوازا جاتا ہے۔ شاہ ملت نے فرمایا کہ جن مسلمانوں کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے مال و دولت سے نوازا ہے انہیں چاہئے کہ وہ خود کو حج و عمرہ کے عظیم ثواب سے محروم نہ کریں۔ کیونکہ ہم تمام نیکیوں کے حصول اور گناہوں وسیئات سے مغفرت کے سخت محتاج ہیں اور ہمیں بخوبی معلوم ہیکہ ہماری زندگی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، کبھی بھی بلاوا آسکتا ہے۔مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے حجاج کرام سے گزارش کی کہ وہ دوران حج عموماً امت مسلمہ کیلئے اور خصوصاً مسلمانانِ ہند کیلئے دعا کریں، نیز دوران حج اپنے آپ کو گناہوں سے بلکل اجتناب کرنے کی تلقین کی۔