فضل الرحمان قاسمی
___________________
مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز29/جولائی 2019) نسل نو کو تعلیم کے میدان میں ترقی اور سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں سے نوجوانوں کودور رکھنے کے لئے مئوآئمہ ایجوکیشنل سوسائٹی کاقیام گزشتہ دنوں عمل میں آیا، اس تحریک سے کثیر تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں،ارحم عارف اور سعد خان کو سکریٹری جبکہ محمد افضل کو خزانچی منتخب کیاگیا، آج مئوآئمہ ایجوکشنل سوسائٹی کے صدر الطاف حسین نے بیان جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔
اس موقع پر نومنتخب سکریٹری سعدخان نے کہا میں سوسائٹی کے عہدیداران کاشکریہ ادا کرتاہوں کہ مجھے قوم کی خدمت کاموقع دیا، انہوں نے کہا، میری کوشش یہی رہے گی کہ قصبہ کے نوجوانوں کو تعلیم کی جانب رغبت دلاؤں، میں پوری ذمہ داری اوردیانت کے ساتھ اپنے فرض منصبی کوادا کروں گا،ارحم عارف نے کہا، سوسائٹی کاقیام ایک عمدہ پہل ہے، اس کے تمام تر عہدیداران مبارکبادی کے مستحق ہیں،انہوں نے کہا، عمدہ تعلیم کے لئے رہنمائی کا بہت بڑا دخل ہے، اور اس سوسائٹی کے ذریعہ تعلیم کے میدان میں بہتر رہنمائی کابھی نظم ہے تاکہ اس پر عمل پیرا ہوکر ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکیں، نومنتخب خزانچی محمد افضل نے کہا، تعلیم انسان کے لئے انتہائی ضروری ہے، تنظیم کامقصد ہی یہی ہے کہ نوجوان تعلیم کے میدان میں ترقی کریں۔