اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدارس اسلامیہ ہی دین کے قلعے ہیں: مفتی محمد عباس

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 29 July 2019

مدارس اسلامیہ ہی دین کے قلعے ہیں: مفتی محمد عباس

شاہ جہاں پور/ باغپت (آئی این اے نیوز29/جولائی2019) بنولی بلاک کے موضع شاہ جہاں پور کے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ میں آج صدر دروازہ کا سنگ بنیاد عمل میں آیا، اس موقع پر تشریف لائے حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع باغپت نے اپنے دست مبارک سے سنگ بنیاد رکھا اور انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں انہیں کی وجہ سے آج امت مسلمہ میں شریعت اسلامیہ کا تشخص باقی ہے اور آج باطل پرست طاقتیں مدارس کو بدنام کرنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں اور ان پر طرح طرح کے آئے دن الزامات عائد کئے جارہے ہیں کہ ان مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے اور ان میں پڑھنے والے اور پڑھانے والے دہشت گرد ہیں تو ان کا یہ الزام بےجا ہے، انہوں نے تین طلاق بل پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاکھ مرتبہ بھی اس بل کو پاس کرالے گی مگر ہم لوگ پھر بھی قرآن کے مطابق ہی عمل کریں گے، اور یہ صرف اور صرف حکومت کا اپنی سیاست چمکانے کا حربہ ہے ورنہ ہمارے ملک کے قانون نے ہمیں شریعت کے مطابق جینے کا حق دیا ہے اور یہ قانون نافذ کرنے کی ناپاک کوشش شریعت میں مداخلت ھے جو حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا. اس لیے ہم حکومت ھند کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایسی حرکت کرنے سے باز رہے
اس موقع پر قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء تحصیل بڑوت، مفتی محمد یوسف پلڑہ، قاری محمد شاکر صاحب، مولانا محمد غیور، وغیرہ وغیرہ واہل بستی موجود رہے، حضرت مولانا محمد خالد صاحب نے اس گیٹ میں ہر طرح سے تعاون کی بھی اپیل کی، اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا