ممبئی20 اگست (آئی این اے نیوز) شہرہ آفاق میوزک موسیقار محمد ظہور خیام ہاشمی عرف خیام کا طویل علالت کے بعد کل شام ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ بزرگ میوزک ڈایرکٹر کو 16 اگست کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہاسپتال میں شریک کروایا گیا تھا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ انہوں نے بالی ووڈ کے کئی مشہور گیتوں کے لئے موسیقی دی ان کی معروف فلموں میں کبھی کبھی، امراؤ جان، نوری، ترشول جیسی کیی فلمیں شامل ہیں۔ انہیں نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ خیام کی تدفین آج عمل میں آیے گی۔
