اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور میں انعامی اجلاس کی تقریب

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 August 2019

جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور میں انعامی اجلاس کی تقریب

جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور میں انعامی اجلاس کی تقریب!
آج بتاریخ 19/ اگست 2019ء بروز دوشنبہ مسجد عبد اللہ مسعود رضی اللہ عنہ متعلق جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور جامعہ آباد میں صبح آٹھ بجے ایک انعامی اجلاس کی تقریب زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب قاسمی زید مجدہم ناظم اعلیٰ جامعہ ہذا منعقد ہوئی، پروگرام کا آغاز حضرت مولانا قاری شمیم انظر صاحب مظاہری استاذ جامعہ کی دلسوز تلاوت سے ہوا، رحمت اللہ نیپالی متعلم عربی ششم جامعہ نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، اس کے بعد حضرت ناظم صاحب کا علم کی اہمیت، طالب علم کی فضیلت، حصول علم کے لیے جد وجہد اور اکابر و اسلاف کے واقعات پر انتہائی اہم اور پر مغز خطاب ہوا، جس میں آپ نے پروگرام کے مقصد اور اس کی معنویت کو بھی بطور خاص ذکر کیا اور فرمایا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کو علم کی طرف راغب کرنا ہے، تاکہ وہ جس مقصد کے لیے آئے ہیں اس میں کامیابی سے ہم کنار ہوں، حضرت ناظم صاحب کے بیان کے بعد ناظم تعلیمات صاحب کی طرف سے ان طلبہ کے نمبرات سنائے گئے جنہوں نے عربی درجات میں پوزیشن حاصل کی، اور ان کو حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے دست مبارک سے بشکل کتب گراں قدر انعامات سے نوازا گیا، اس کے بعد شعبۂ حفظ کے ان طلبہ کو انعام سے نوازا گیا جنہوں نے سالانہ امتحان میں 100/ نمبر حاصل کیے تھے، اس کے علاوہ ممتاز درجات ابتدائیہ وممتاز درجات عالیہ کے انعامات بھی الگ سے ممتاز طلبہ کو دیے گئے۔
بعدہ حضرت مفتی صاحب کا مختصر جامع خطاب ہوا، اور آپ ہی کی دعا پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
پروگرام میں مذکورہ حضرات کے علاوہ،نائب ناظم مولانا عبدالوافی صاحب قاسمی، مفتی احمد الراشد صاحب قاسمی، قاری اشفاق احمد صاحب ابراہیم پوری ، مولانا شاکر عمیر صاحب معروفی سمیت جملہ اساتذۂ جامعہ، اور مولانا محمد اجمل صاحب رسولپوری، قاری شکیل احمد صاحب مبارک پوری، حاجی محمد یعقوب صاحب، حاجی قمرالزماں صاحب، مولانا طاہر انوار صاحب نوادوی، مولانا عبدالاول صاحب حریری وغیرہ اراکین شوری اور طلبہ موجود تھے۔