اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنجرپور، چھاؤں موڑ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے راہ گیروں کو پریشانی کا سامنا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 22 August 2019

سنجرپور، چھاؤں موڑ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے راہ گیروں کو پریشانی کا سامنا

سنجر پور،چھاؤں موڑ پر پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو پریشانی کا سامنا،الفلاح فرنٹ نے سڑک کی مرمت کی مانگ کی

ذاکر حسین آئی این اے نیوز

اعظم گڑھ،22اگست(ذاکر حسین)بٹلہ ہائوس انکائونٹر کے بعد سرخیوں میں آنے والا اعظم گڑھ کا سنجر پور آج کل سرکار اور مقامی ایم ایل اے کے ذریعہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔سنجر پور کے چھائوں موڑ روڈ پر تقریباً دس میٹر سڑک تالاب میں تبدیل ہو گئ ہے۔سڑک پر پانی بھرے ہونے کی وجہ سے راہگیروں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ سنجرپور مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔یہاں سے مسلم مردوخواتین کا گذر ہوتا ہے۔سڑک پر بارش کا پانی اکٹھا ہونے کی وجہ سے گندے پانی سے انہیں ناپاک ہونا پڑتا ہے۔اس مسئلے کو لیکر الفلاح فرنٹ نے مقامی ایم ایل اے عالم بدیع سے مانگ کی ہیکہ سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ راہگیروں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔الفلاح فرنٹ کے صدر نے کہا کہ سنجر سے کھٹہنہ،کجیاری جانے والی سڑک بھی خستہ حالی کی شکار ہے،ہم مقامی ممبر اسمبلی سے سڑک کی مرمت کرنے کی مانگ کرتے ہیں۔