اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عشرہ ذی الحجہ میں عبادت کااہتمام کریں مسلمان: مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 August 2019

عشرہ ذی الحجہ میں عبادت کااہتمام کریں مسلمان: مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی

مفتی فضل الرحمان نے کہاذی الحجہ کے ابتدائی دس دن انتہائی فضیلت کے حامل۔

مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 2/اگست2019) ذی الحجہ اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے،اس کے ابتدائی دس دن انتہائی فضیلت کے حامل ہیں، اللہ تبارک وتعالی نے ان دس راتوں کی قرآن حکیم میں قسم کھایا ہے، مذکورہ خیالات کااظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے اپنے جمعہ کے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا، بخاری شریف کی روایت میں ہے کہ ذی الحجہ کے دس دنوں میں نیک عمل کرنا اللہ تبارک وتعالی کو سال کے دوسرے دنوں میں عبادت کرنے کے بنسبت زیادہ محبوب وپسندیدہ ہے، انہوں نے کہا، رمضان المبارک اور ذی الحجہ کی دس دنوں کی فضیلت کے سلسلہ میں تحقیقی بات یہ ہے کہ رمضان شریف کا آخری عشرہ شب قدر کے ہونے کی وجہ سے زیادہ فضیلت ہے، کیونکہ شب قدر سال کی تمام راتوں میں سب سے افضل ہے، جبکہ ذی الحجہ کے دس دن فضیلت کے اعتبار سے بڑھے ہوئے ہیں، کیونکہ ان ایام میں عرفہ کادن ہے اور عرفہ کادن سال کے تمام دنوں سے فضیلت والا ہے،مفتی فضل الرحمان نے کہا، ہم انتہائی بابرکت مہینہ میں داخل ہونے والے ہیں جس میں عبادت کرنے پر اللہ تبارک وتعالی بیشمار ثواب سے نوازتا ہے، مفتی قاسمی نے کہا کہ ذی الحجہ کامہینہ حرمت والے مہینوں میں سب سے افضل مہینہ ہے، امام غزالی رحمہ اللہ اور دوسرے کبار علماء کی یہی رائے ہے،انہوں نے کہا، ذی الحجہ کے دس دنوں میں نیک عمل کا خاص اہتمام کریں، مفتی فضل الرحمان نے مسلمانوں سےنمازوں کی پابندی،روزہ،  ذکر واذکار، تلاوت قرآن پاک، نیک باتوں کا حکم، والدین کے ساتھ حسن وسلوک وغیرہ  نیک عمل کا پر عمل پیراہونے کی تلقین کیا،انہوں نے یوم عرفہ یعنی نویں ذی الحجہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا،سال کاسب سے بابرکت اور فضیلت والادن عرفہ کادن ہے، اس دن خاص طور سے دعائیں قبول ہوتی ہیں، انہوں نے کہا عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے اگلے اور پچھلے سال کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا، عشرہ ذی الحجہ میں اللہ کے پیغمبر روزوں کا بھی اہتمام کرتےتھے اس لئے ان دس دنوں میں روزوں کا بھی اہتمام کریں،