اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم دیوبند کا طالب علم سڑک حادثہ میں جاں بحق

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 20 August 2019

دارالعلوم دیوبند کا طالب علم سڑک حادثہ میں جاں بحق

دارالعلوم کا طالب علم سڑک حادثہ میں جاں بحق

دیوبند 20/اگست (فیروز خان) دارالعلوم دیوبند کے درجہ دورہ حدیث شریف کے طالب علم کی کل رات سڑک حادثہ میں دردناک موت ہوگئی ۔یہ حادثہ متوفی کے آبائی گاؤں کوکرا جھار میں گھر کے قریب پیش آیا ۔ 22 سالہ نوجوان مولوی محمد عمر فارق دارالعلوم میں دورہ حدیث شریف کے طالب علم تھے، بقرعید کی چھٹیوں میں عید منانے اپنے آبائی وطن آسام کے کوکرا جھار گئے ہوئے تھے، کل شام مغرب کی نماز پڑھ کر اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ گھر واپس ہورہے تھے کہ اچانک پیچھے سے ایک تیز رفتار ماروتی کار نے زبردست ٹکر مار دی ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی طالب علم کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے ساتھی کو شدید چوٹیں آئیں، موقع واردات پر موجود لوگوں نے دونوں کو قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے طالب علم عمر فاروق کو مردہ قرار دیدیا جبکہ دوسرے رشتہ دار کا علاج چل رہا ہے، حادثہ کے بعد کار ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر موقع ورادت سے فرار ہوگیا، علاقہ کی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ، حادثہ کی خبر سن کر گھر والوں میں کھرام مچ گیا، متوفی کی نماز جنازہ آج نمناک آنکھوں سے ان کے آبائی گاؤں کوکرا جھار میں ادا کردی گئی، اس دردناک حادثہ کی خبر ملتے ہی دارالعلوم میں ماحول غمگین ہوگیا، دارالعلوم میں زیر تعلیم ان کے علاقہ کے ایک طالب علم مولوی عبد القیوم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہمارے ساتھی کی اچانک وفات سے ہمیں سخت صدمہ پہنچا، متوفی ایک نیک صالح اور محنتی طالب علم تھے ان کی وفات بہت بڑا حادثہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی کی موت علمِ حدیث کی جستجو اور اللہ کے دین کے راستہ میں ہوئی، ہمیں امید ہے کہ مرحوم اجرِ عظیم کے مستحق ہونگے - متوفی محمد عمر فاروق میر کے لئے دعائے دارالعلوم میں مغفرت و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی گئیں -