اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پبلک انفارمیشن آفیسر کو اطلاع دینے میں لاپرواہی کرنا پڑا مہنگا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 August 2019

پبلک انفارمیشن آفیسر کو اطلاع دینے میں لاپرواہی کرنا پڑا مہنگا

پبلک انفارمیشن آفیسر کو اطلاع دینے میں لاپرواہی کرنا پڑا مہنگا:-
دھن گھٹا-سنت کبیر نگر!
حق معلومات ایکٹ 2005بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے میں بہت ہی مفید ثابت ہو رہا ہے۔
اس ایکٹ میں شامل دفعات کا ہر کوئی استعمال کر عوامی اطلاعاتی آفیسر سے عوامی مفاد کے لئے جانکاری لے سکتا ہے۔
لیکن کچھ بدعنوان آفیسر اپنی  غلط حرکتوں کی وجہ سے عوام کی اطلاعاتی درخواست پر غور نہ کرتے ہوۓ اس ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔
کچھ اسی طرح کا معاملہ دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے جھنگورا پار گاؤں باشندہ  محمد اکرم ولد محمد اقبال خاں کے ساتھ پیش آیا۔
اکرم خان  کا کہنا ہے کہ انکے ذریعہ پبلک انفارمیشن آفیسر سی۔ او۔  دھن گھٹا سے تین پوائنٹس کی معلومات اطلاعاتی ایکٹ2005 کے تحت چاہی گئی تھی۔
لیکن مذکورہ سی۔او۔ نے گمراہ کن انفارمیشن ارسال کر پوری طرح سے اپنے فرائض منصبی کو  انجام نہیں دیا۔
جسکی وجہ سے مجبوراً درخواست دہندگان نے جیف کمشنر سبھاش چندر سنگھ کو اپیل پیش کی۔
جس پر غور کرتے ہوۓ چیف اطلاعاتی کمشنر نے سی۔او۔دھنگھٹا  پر 25000 روپےکا جرمانہ عائد کرنے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔
ساتھ  ہی مانگے گئے ہر پوائنٹ کی اطلاع اگلے تاریخ تک دینے کی بھی سخت ہدایت دی ہے۔