اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 August 2019

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت

مدھوبنی
 رپورٹ محمد سالم آزاد
 ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے  اور ہمارا آئین تمام شہری کو مساوی حقوق کا حقدار بناتا ہے ہمارے شہیدان وطن کی بھی یہی تمنا تھی کہ ہمارا ملک آزاد ہو گا اور ہم نہ صرف غلامی سے نجات پائیں گے بلکہ تمام تر طبقاتی نظام کا خاتمہ ہوگا غریبوں کی زندگی جینے کی سہولت فراہم ہوگی آج آزادی کے 73 ویں یوم جشن کے موقع پر ہم آپ کو یہ احتساب کرنا ہے کہ کیا ہمارے شہیدان وطن اور مجاہدین آزادی کے خواب پورے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار محمد جمیل احمد انوار ہیڈ ماسٹر پرائمری اردو اسکول ککوڑوا بسفی نے پرچم کشائی کے بعد تقریبات جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں حاشئے پہ کھڑے لوگوں کو جب تک مکمل طور پر تعلیمی زیور سے آراستہ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہم ایک  ترقی یافتہ سماج کا تصور نہیں کرسکتے مہاتما گاندھی نے بھی کہا تھا کی سماج کے پسماندہ طبقے کی بدحالی کو بدلنے کی ذمہ داری سماج کے خوشحالی طبقے کے اوپر ہے ہم لوگوں کو یوم آزادی کے موقع پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ملک میں قومی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرتے ہوئے سب کو جینے کا حق دینا ہوگا کیونکہ ہمارا آئین اس کی پاسداری کرتا ہے آج ہم تعلیم کے شعبے میں دنیا کے مقابلے کھڑے نہیں ہو سکے طلبا وطالبات کے اندر سماجی شعور بھی ضروری ہے ک وہ صرف پڑھ لکھ کر سرکاری ملازمت تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ سماج کی خدمت بھی اس کی منشا ہو اور سماج کی تبدیلی میں رضاکارانہ کردار بھی لای ہے  اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ میں ماسٹر اویس انصاری عشرت پروین  فردوس انجم محمد سالم ایمانی سہزادی خاتون ادئے یادو محمد جمیل احمد وارڈ ممبر رام دیو منڈل محمد اصغر محمد گلفراز محمد آزاد  محمد انور علی وغیرہ کثیر  تعداد میں طلبا و طالبات موجود تھے