اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اگست2019) کل گزشتہ مدرسہ عثمانیہ نوناری اعظم گڑھ میں بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع صدر جناب جے ناتھ سنگھ کا ایک تاریخی دورہ رہا.
ضلع صدر کے مدرسے کے احاطے میں داخل ہو تے ہی تمام کارکنان، طلباء اور طالبات نے اپنے منفرد انداز میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے صدر موصوف نے کہا کہ صدور علاقہ اور تعلیمی گہوارے میں یہاں کے ناظم نے جو کار نامہ انجام دیا وہ قابل مبارک باد ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ ادارہ انٹر میڈیٹ تک سرکار سے منظور شدہ ہے
اور غور طلب بات یہ ہے اتنی اچھی تعلیم اور تربیت جو یہاں دیکھنے کو مل رہی ہے وہ قابل تحسین ہے میں منیجر سمیت تمام معلم و معلمات کو ایک بار پھر بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں
واضح رہے کہ یہاں درجہ نرسری سے انٹر میڈیٹ تک انگلش اور عربک میڈیم میں ماہر اور تربیت یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم دی جاتی ہے
اور عربی اول سے عربی ششم تک خالص بچیوں کے لئے *عالمہ* کا کورس ہے جس میں انگلش، ہندی، سائنس کے علاوہ قرآن و احادیث،فقہ، عربی گرامر اور تکلم پر زور دیا جاتا ہے
نیز یہاں یوپی مدرسہ بورڈ لکھنؤ سے مولوی، منشی اور عالم کی منظوری بھی ہے. اور آئندہ سال سے انشاء اللہ بچیوں کے لیے درجہ *حفظ و ناظرہ* کے شعبہ کا قیام بھی عمل میں آئے گا
دور دراز سے آنے والے طلباء و طالبات کے لیے گاڑی کی سہولت بھی دستیاب ہے تقریباً 13 گاؤں کے بچے اس سہولت سے استفادہ کرتے ہیں
میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں مدرسہ کے منیجر مولانا رضوان احمد فلاحی نے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے مدرسے کی ضروریات کو ضلع صدر کے سامنے پیش کیا جن میں دو تین چیزیں کافی اہم ہیں
ایک بجلی کی فراہمی دوسرے مدرسے کی چہار دیواری اور تیسرے ایک بڑے گیٹ کی درخواست کی، جس پر صدر موصوف نے بجلی کی فراہمی کو تتکال میں مہیا کرانے کی بات کہی باقی وقت آنے پر مزید ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی !
اس دورہ میں شریک رہے جناب جے ناتھ سنگھ، مارٹین گنج بلاک کے پر مکھ سونو سنگھ، جناب طارق صاحب اعظمی،جناب اعظم صاحب بکھرا اور جناب اظفر فیضان صاحب کے علاوہ کافی تعداد میں پارٹی کے کارکنان اور مہمان موجود رہے
اخیر میں مدرسہ کے پرنسپل جناب مفتی شہزاد احمد قاسمی نے اپنی طرف سے ، تمام معلم ومعلمات اور تمام طلباء و طالبات کی جانب سے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا